English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی آباد کاری کا کوئی منصوبہ قبول نہیں،لبنانی وزیر خارجہ

share with us

بیروت:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیر خارجہ جبرال باسیل نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی پناہ گزینوں کو مستقل آباد کرنے کے کسی منصوبے پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرپوری دنیا بھی فلسطینیوں کو اپنے ہاں آباد کرنیکی حمایت کرے گی توہم پھر بھی اس کی مخالفت کریں گے۔ہم نے اسرائیل کولبنان پر قبضے کی سازش میں ناکام بنایا۔ ہم فلسطینیوں کی لبنان میں آباد کاری کی مخالفت کریں گے۔ فلسطینیوں کا حق واپسی مقدس حق ہے اور اس کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔باسل نے کہا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ لبنان فلسطینیوں کو اپنے ہاں مستقل آباد کرانے کے لیے تیار ہے۔ اس طرح کی تمام افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کے حوالے سے ہمارا اصولی موقف آج بھی قائم ہے۔ ہم امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرچکے ہیں کہ اگر فلسطینی پناہ گزینوں سے ان کا واپسی کا حق چھین لیا گیا تو اس کے نتیجے میں ایک نیا بحران پیدا ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی وزیر مواصلات یسرائیل کاٹز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا فلسطینی پناہ گزینوں کو اردن، شام، لبنان اور عراق میں آباد کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک امریکا کی فلسطینیوں کی دوسرے ملکوں میں آباد کاری کی تجویز سے متفق ہیں۔حال ہی میں امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی امداد مکمل بند کر دی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا