English   /   Kannada   /   Nawayathi

جے این یو ایس یو انتخاب: اے بی وی پی کی توڑ پھوڑ، ووٹوں کی گنتی ملتوی

share with us

نئی دہلی:15؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)جے این یو ایس یو انتخابات کی ووٹ شماری کے دوران توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کے بعد این ایس یو آئی نے ایک بیان جاری کر اے بی وی پی کو اس کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ این ایس یو آئی نے بیان میں کہا، ’’اے بی وی پی کے لوگوں نے جب دیکھا کہ این ایس یو آئی کی جیت ہو رہی ہے تو انہوں نے بوتھ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ جس اسکول میں گنتی ہو رہی تھی اس کا مین گیٹ توڑ کر اے بی وی پی کے لوگ اندر گھس آئے اور توڑ پھوڑ کے ساتھ چناؤ افسر سے بھی مار پیٹ کی۔

این ایس یو آئی کے نائب صدر مکیش کمار نے کہا، ’’جے این یو کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب اس طرح کی حرکت کی گئی۔ طلبا سیاست کیسی ہو جے این یو اس کے لئے جانا جاتا ہے لیکن بی جے پی کے آنے کے بعد سے یہ سب باتیں قدیمی دور کی ہو چکی ہیں۔‘‘

جے این یو طلبا یونین کی سابق نائب صدر شہلا راشد نے ووٹوں کی گنتی کے مرکز پر توڑ پھوڑ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’اس سے پہلے آج تک جے این یو میں ایسا نہیں دیکھا گیا۔ دیر رات اے بی وی پی سے وابستہ افراد نے شیشے توڑ دئے اور زبردستی کاؤنٹنگ مرکز میں گھسنے کی کوشش کی۔ چناؤ کمیٹی کے ارکان پر حملہ بولا اور بیلٹ باکس چھیننے کی کوشش کی۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا