English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغان مظاہرین پر خود کش حملہ، ہلاکتیں 68 ہو گئیں

share with us

ننگر ہار :12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)افغان صوبے ننگر ہار میں کیے گئے خودکش حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔ گورنر ننگر ہار کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے ہلاکتوں کی اِس تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ حملہ افغان عوام کے ایک مظاہرے کے شرکاء پر کیا گیا تھا۔ افغان حکام نے ننگرہار میں منگل کو ہونے والے اس حملے کو رواں برس کا سب سے خونی واقعہ قرار دیا ہے۔ ابھی تک کسی عسکری تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ننگرہار میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ بھی خاصی فعال ہے اور حالیہ کئی حملوں میں یہی ملوث رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا