English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادلب میں جاری خونی کھیل کو فوری روکا جائے ، گوٹیرش

share with us

اقوام متحدہ :12؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اپیل کی ہے کہ شمالی علاقے ادلب میں بڑی لڑائی سے ہر ممکن طریقے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادلب میں شدید لڑائی کو ہر طرح سے ٹالا جائے کیونکہ لڑائی کی صورت میں وسیع پیمانے پر خون خرابہ ہو گا۔ ادلب میں مورچہ زن حکومت مخالف باغی شامی فوج کے زمینی حملے کے منتظر ہیں اور یہ کسی وقت بھی شروع ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب فضائی حملوں کا سلسلہ شروع ہے اور اس میں شہریوں کے جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ادلب پر شامی فضائی حملوں میں روسی جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا