English   /   Kannada   /   Nawayathi

راج ٹھاکرے نے شیوسینا کا موازنہ 'کتے کی نسل' سے کیا

share with us

مہراشٹرا:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کی مخالفت میں اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ کل دی جانے والی بھارت بند کی کال کو شیو سینا نے ناکام بتایا تھا۔

ایم این ایس( مہاراشٹر نو نرمان سینا) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے حریف شیو سینا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کتے کی ایک نسل ہوتی ہے، جسے نہیں پتہ ہوتا کہ اسے کدھر دیکھنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیو سینا کی حالت یہ ہے کہ جب اسے کام پھنس جاتا ہے تو وہ اتحاد سے باہر نکلنے کی بات کرتے ہیں، جب ان کا کام مکمل ہو جاتا ہے تو وہ چپ ہو جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں شیوسینا نے کئی مدعوں پر بی جے پی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنا ترجمان سامنا میں اس پر سخت تنقید کی تھی تاہم بھارت بند سے خود کو الگ بھی کر لیا۔ 
راج ٹھاکرے نے کہا کہ شیو سینا کی انتظامیہ میں کوئی ٹھوس کردار ادا کرنے والا نہیں ہے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ ملک 4 سالوں سے یہ سب دیکھ رہا ہے۔شیو سینا نے جو کچھ کیا وہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں پر ادارتی لکھنا بھر تھا۔ ان کے پاس کھیلنے کے لیے کوئی کردار نہیں ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ انہیں کیا کرنا ہے؟ انہیں اہمیت دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا