English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک اور شخص بھیڑکے ہتھے چڑھا ،چوری کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر کیا گیا قتل

share with us

بہار:11؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملک میں موب لنچنگ کے واقعات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بہار ایک بار پھر موب لنچنگ کا گواہ بنا ہے اور اس بار ریاست کے سیتامڑھی ضلع میں ایک شخص کا بھیڑ نے قتل کر دیا۔ سیتامڑھی کے ریگا تھانہ کے تحت رمنگرا گاؤں کے قریب ایک نوجوان کو ایک پِک اَپ وین ڈرائیور کے اس الزام پر بھیڑ نے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا کہ اس نے اس سے روپے چھینے ہیں۔ مہلوک کا نام روپیش جھا بتایا جا رہا ہے۔ پولس نے تقریباً 150 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ عینی شاہدین نے واقعہ کا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

اس قتل معاملے پر پولس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کمار ویر دھیریندر نے بتایا کہ متاثرہ کا نام روپیش جھا تھا۔ا سے اتوار کو گاؤں والوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ وہ سنگرہیا گاؤں کا رہنے والا تھا۔ واقعہ کے بارے میں پتہ چلتے ہی پہلے تو اسے صدر اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل کے لیے ریفر کر دیا گیا۔ بعد میں اس کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریباً 200 لوگوں کی بھیڑ نے اسے لات گھونسوں اور ڈنڈوں سے پیٹا۔

کمار ویر دھیریندر نے مزید بتایا کہ اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ موت کے پیچھے کی اصل وجہ جانچ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ ابتدائی جانچ میں صرف اتنا ہی پتہ چل پایا ہے کہ روپیش جھا نے ایک پِک اَپ وین ڈرائیور کے پیسے چھین کر موٹر سائیکل سے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد ڈرائیور لٹیرا لٹیرا چیخنے لگا۔ اس کی آواز سن کر وہاں گاؤں والوں کی بھیڑ جمع ہو گئی اور سب نے روپیش جھا کو لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کر دیا۔

اس واقعہ کے بعد روپیش جھا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ بھیڑ نے اسے اس وقت پیٹا جب وہ گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا کہ کیا روپیش جھا کے ذریعہ چھینا گیا روپیہ انھیں ملا؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا