English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈالر کے مقابلہ میں روپئے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

share with us

نئی دہلی:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ کئی روز سے مسلسل ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت میں گراوٹ جاری ہے جبکہ دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے خلاف آج حزب اختلاف کا بھارت بند جاری ہے۔ اس بیچ خبر آئی کہ روپے کی قیمت آج مزید گر گئی ہے اور اب ایک ڈالر کے مقابلے 72.66 کی قیمت کے ساتھ روپیہ سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج کی خبروں کے مطابق روپے کی قیمت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔ واضح رہے جمعہ کے روز روپے میں کچھ اچھا رجحان نظر آیا تھا۔ روپیہ 26 پیسے مضبوط ہوا تھا جس کے بعد ایک ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت71.73 پیسے ہو گئی تھی۔

سنگین اقتصادی بحران کے باوجود حکومت میں کوئی بے چینی نظر نہیں آ رہی اور اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے کوئی قدم بھی نہیں اٹھایا جا رہا ہے۔ واضح رہے مودی کی قیادت میں بی جے پی نے سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل روپے کی گرتی قیمت کو بہت بڑا انتخابی مدا بنایا تھا۔

واضح رہے گزشتہ چھہ ماہ میں یہ گراوٹ 9.5 فیصدی دیکھنے کو ملی ہے جبکہ گزشتہ ایک سال میں اس گراوٹ کی شرح 12 فیصد رہی ہے۔ روپے کی گرتی قیمت کی وجہ سے ملک کا ایکسپورٹ اور امپورٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس گراوٹ کی ایک اور وجہ امریکہ اور چین کے مابین جاری تجارتی جنگ بھی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا