English   /   Kannada   /   Nawayathi

سہراب الدین کیس: ڈی جی ونجارا کی رہائی کو چیلنج کرنے والی عرضی خارج

share with us

نئی دہلی:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سہراب الدین انکاؤنٹر کیس میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ نے ڈی جی ونجارا سمیت گجرات اور راجستھان کے سینئر پولس افسران کی رہائی کو چیلنج پیش کرنے والی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ 06-2005 میں سہراب الدین شیخ، اس کی بیوی اور ایک ساتھی کو انکاؤنٹر میں مار دیا گیا تھا۔ اس تصادم پر فرضی ہونے کے الزام لگے تھے اور اس معاملے میں گجرات اور راجستھان کے کچھ سینئر پولس افسران پر شبہ ہے کہ وہ اس میں شامل تھے۔

سی بی آئی نے اپنے فرد جرم میں کہا تھا کہ گجرات کے مشتبہ گینگسٹر سہراب الدین شیخ اور اس کی بیوی کوثر بی کو گجرات اے ٹی ایس اور راجستھان پولس کے افسران نے حیدر آباد کے پاس سے اغوا کر کیا تھا اور انھیں نومبر 2005 میں ایک فرضی تصادم میں مار دیا تھا۔ سی بی آئی نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ راجستھان پولس کے کچھ افسران نے گجرات اور راجستھان کے افسران کے اشارے پر پرجاپتی کو بھی دسمبر 2006 میں ایک دیگر فرضی تصادم میں مار گرایا تھا۔ جن افسران نے پرجاپتی کو مارنے کی ہدایت دی تھی وہ سہراب الدین شیخ اور اس کی بیوی کوثر بی کے قتل میں بھی شامل تھے۔

اس معاملے میں ایک ذیلی عدالت نے ملزمین کو الزامات سے آزاد کر دیا تھا۔ اس فیصلے کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج دینے والی پانچ عرضیوں پر جسٹس اے ایم بدر کی بنچ نے 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔آج کے عدالتی فیصلے کے بعد سبھی افسران کی رِہائی پر مہر لگ گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا