English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھارت بند کے دوران بھی بڑھی پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

share with us

نئی دہلی:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف کانگریس سمیت 21 سیاسی پارٹیوں کے پیر کو بھارت بند کے اعلان کے درمیان ان کی قیمتیں مزید اضافہ کے ساتھ چوٹی پر پہنچ گئیں۔ دہلی میں پٹرول 23 پیسے مہنگا ہوکر 80.73 روپے اور ممبئی میں 88.12 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچھال اور ڈالر کے مقابلے روپے کے ریکارڈ نیچے آنے سے ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ بنا ہوا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دارالحکومت میں ڈیزل کی قیمت 72.83 روپے فی لیٹر ہو گئی۔عروس البلاد ممبئی میں ڈیزل 77.32 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 83.61 روپے اور ڈیزل 75.68 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں دام بالترتیب 83.91 روپے اور 76.98 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کانگریس کی قیادت میں 21 سیاسی پارٹیوں نے آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا