English   /   Kannada   /   Nawayathi

مودی سرکار کی غلط پالیسیوں سے ملک کا ہوچکا کافی نقصان ،اب کی بار بدلنی ہوگی سرکار :منموہن سنگھ

share with us

نئی دہلی:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پیٹرول ،ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے کانگریس کی طرف سے بھارت بند آندولن کا انعقاد کیا گیا۔

   سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے،’ اس حکومت نے کئی ایسے کام کیے ہیں جو ملک کے مفاد  میں  نہیں تھے، اس حکومت کو بدلنے کا وقت جلد ہی آئے گا۔ ‘

وہیں رام لیلا میدان پرجمع حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بھی مودی حکومت کی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج صرف مہنگائی کے خلاف نہیں ہے بلکہ ملک میں جو نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے اس کے خلاف بھی ہے۔ کہیں سے یہ آواز آ رہی ہے کہ تاج محل توڑ دو کیونکہ وہ مغلوں نے بنایا ہے اور ایسے ماحول میں بھی وزیر اعظم خاموش ہیں اور کچھ نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مطلب ہے بھارتیہ جھوٹی پارٹی۔ رام لیلا میدان میں قائدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی خاموشی سے یہ پیغام جاتا ہے کہ حکومت لنچنگ کی حمایت کر رہی ہے اور نفرت پھیلانے والوں ک حمایت کر رہی ہے۔

بھارت بند کو سماجوادی پارٹی ، ڈی ایم کے، بی جے ڈی ، این سی پی، آر جے ڈی ، جےڈی ایس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، جھارکھنڈ وکاس مورچہ سمیت تمام پارٹیوں نے اپنی حمایت دی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا