English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر بھارت بند کے دوران پھوٹا عوام کاغصہ

share with us

نئی دہلی:10؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)پٹرول-ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں، ڈالر کے مقابلہ روپیہ کی گرتی قدر اور مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی اپیل پر حزب اختلاف کی پارٹیوں کی جانب سے ’بھارت بند‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بند کئی شہروں میں مشتعل ہو گیا ہے کئی جگہ ٹرینوں کو روکا گیا ہے۔

کانگریس اور تقریباً تمام حزب اختلاف کے بند کا اثر صبح سے ہی نظر آنے لگا، جگہ جگہ مظاہرہ کیا گیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ حیدرآباد کے مرشد آباد میں بس ڈپو اور ضلع بھونگیر کے یدادری بھونگیری میں تیل قیمتوں کے اضافہ کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں کانگریس کے ’بھارت بند‘ کی حمایت میں 20 پارٹیاں سڑکوں پر ہیں۔ کیلاش مانسروور یاترا سے لوٹے کانگریس صدر راہل گاندھی بھی احتجاج میں شامل ہوئے۔ انہوں نے سب سے پہلے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد رام لیلا میدان تک اپوزیشن کے مارچ کی قیادت کی۔ مارچ میں یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی شامل ہوئے۔

بھارت بند کو حمایت دے رہی اترپردیش کی اہم اپوزیشن سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بڑھتی مہنگائی پر حکومت پر حملہ بولا۔ اکھلیش یادو نے کہا، ’’بی جے پی فخر محسوس کر رہی ہوگی کہ آج اپوزیشن نے بند کی کال دی ہے اس کے باوجود تیل قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں طنزیہ انداز میں کہا، ’’حکومت یہ بھی کہہ سکتی ہے کہ مہنگائی بڑھنے سے ملک میں ترقی آئے گی۔‘‘

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا