English   /   Kannada   /   Nawayathi

حیدرآباد: تلنگانہ میں انتخابات اور اتحاد کے مسئلے پر اجلاس

share with us

تلنگانہ:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ میں انتخابات اور دوسری پارٹی سے اتحاد کے مسئلے پر پارٹی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا۔تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آندھرا پردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو نے تلگودیشم پارٹی کے دوسری جماعت سے اتحاد کے مسئلہ پر آج حیدرآباد میں پارٹی کے اہم رہنماؤں، پولیٹ بیورو ارکان کے ساتھ مشاورت کی۔


انہوں نے دوسری جماعت سے اتحاد سے تلگودیشم کو ہونے والے فائدہ، اتحاد کی صورت میں کتنے اسمبلی حلقوں سے امیدوار ٹھہرائے جائیں اس پر تمام کی رائے حاصل کی۔ساتھ ہی انہوں نے اسمبلی حلقوں پر چلائی جانے والی مہم کے سلسلہ میں بھی بات کی۔

واضح رہے کہ اس بات کی اطلاعات گشت کر رہی ہیں کہ تلگودیشم پارٹی تلنگانہ میں کانگریس کے ساتھ مل کر ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں مقابلہ کرے گی۔ان اطلاعات کے سبب اس اجلاس کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کی جانب سے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا۔ 
ریاست میں بہت جلد اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کے امکانات ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا