English   /   Kannada   /   Nawayathi

ائمہ مساجد کوجلد تحفہ دیں گے امانت اللہ خان، وقف بورڈ کے اماموں کی تنخواہ دوگنا کرنے کا فیصلہ

share with us

اوکھلا :09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)عام آدمی پارٹی کا چہرہ اوراوکھلا کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان  دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین کا دوبارہ چارج سنبھالتے ہی ایکشن موڈ میں آگئے ہیں۔ ایک طرف مبینہ بدعنوان افسران پر کارروائی کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف ائمہ کو بھی تحفہ دینے کی تیاری ہے۔

مصدقہ اطلاعات کے مطابق امانت اللہ خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روزہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وقف بورڈ کے ماتحت جومساجد ہیں، ان کے ائمہ کرام کی تنخواہوں کودوگنا کیاجائے گا۔ روزنامہ 'خبریں' کے مطابق بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا جاچکا ہے، جس کا محض سرکاری اعلان ہونا باقی ہے۔

دوسری جانب نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے وقف بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ خاکہ تیار کرلیا گیا تھا، میٹنگ میں فیصلہ لئے جانے کے بعد اب فائل محکمہ ریوینیوکے پاس بھیج دی گئی ہے۔ وہاں سے منظوری ملنے کے بعد یہ نافذ ہوجائے گا۔ اس لئے جب تک فائل دہلی حکومت کے محکمہ ریوینیو کے پاس سے واپس نہیں آجاتی ہے ، جب تک باضابطہ طور پربیان جاری نہیں کیا جاسکتا۔  وہیں آل انڈیا امام فاونڈیشن کے چیئرمین مولانا محمد عارف قاسمی نے بھی بتایا کہ ہاں وقف بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ ہوچکا ہے، بس کاغذی کارروائی باقی ہے، جلد ہی ائمہ مساجد کی تنخواہیں دوگنی ہوجائیں گی۔

اس سے قبل امانت اللہ خان نے چارج سنبھالنے کے بعد نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے سبھی مساجد کے ائمہ کو وقف بورڈ سے تنخواہ دی جائے گی۔  کرائے داری کو بڑھائیں گے۔  زمینوں پر قبضوں کوہٹائیں گے۔ اسے محفوظ کریں گے اوراوقاف کی جائیداد پراسکول بنائیں گے۔

واضح رہے کہ دہلی وقف بورڈ کی جانب سے تقریباً دو ہزارائمہ کو تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ ابھی تک امام کو 10 ہزا رروپئے اورموذن کو 9 ہزارروپئے کی تنخواہ دی جاتی ہے۔ لیکن دہلی وقف بورڈ کا فیصلہ اگرنافذ ہوجاتا ہے تو پھران کی تنخواہ دگنی ہو جائے گی 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا