English   /   Kannada   /   Nawayathi

موہن بھاگوت کے بیان پر اویسی کا سخت رد عمل ،بولے،نہیں بدلی آر ایس ایس کی بدلی زبان

share with us

حیدرآباد:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)مجلس اتحادالمسلین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹز کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے موہن بھاگوت پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔اسدالدین نے کہا کہ آر ایس ایس کو بھارتی آئین پر اعتماد نہیں ہے۔

اسدالدین کا یہ ردعمل موہن بھاگوت کے امریکی شہر شکاگو میں منقعد ہندو ورلڈ اجلاس میں دیے گئے بیان کے بعد آیا، جس میں آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا تھا کہ 'اگر شیر تنہا ہوتو جنگلی بھیڑے اس پر حملہ کرکے تباہ و برباد کریں گے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے'۔اس پر تعجب کا اظہا رکرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہا کہ آر ایس ایس کو واضح کرنا چاہیے کہ کتا کون ہے اور شیر کون ہے، کیوں کہ بھارتی آئین میں تمام افراد کو انسان کا درجہ دیا گیا ہے، کتا یا شیر کہہ کر کسی ڈرایا نہیں جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آر ایس ایس کو بھارتی آئین پر اعتبار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے کو کتا کو کہنا اور خود کو شیر کے روپ میں دیکھنے والا آر ایس ایس کا یہ نظریہ یہ کوئی نیا نہیں ہے۔ میں اس پر متعجب نہیں ہوں، کیوں کہ گزشتہ 90 سالوں سے آر ایس ایس کی زبان رہی ہے۔ بھارت کے شہری اس طرح بد بختانہ زبان  اور نظریے کو قبول نہیں کریں گے۔

وہیں بہوجن مہاسنگھ کے لیڈر پرکاش امبیڈکر نے امریکہ کے شکاگو میں منعقدہ عالمی ہندو کانگریس میں آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کی ہے۔ امبیڈکر نے ہفتہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں بھاگوت کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’کتے‘‘ کا پس منظراپوزیشن پارٹیوں کے لئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں موہن بھاگوت کی اس ذہنیت کی مذمت کرتا ہوں، جس میں انہو ں نے ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کا ذکر کتے کی شکل میں کیا ہے۔ امبیڈکر نے کہا کہ پارٹیاں اقتدار میں آئیں اور گئیں، لیکن یہ ذہنیت برسراقتدار کی سوچ کو دکھاتی ہے کہ اپوزیشن ان سے لڑ نہیں سکتا۔ امبیڈکر نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ انہیں اقتدارمیں دوبارہ لانے سے قبل لوگوں کو ازسرنو غور کرنا چاہئے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا