English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسپتال میں بھی جاری ہے ہاردک کی بھوک ہڑتال، ملاقات کو پہونچے شرد یادو کی صلاح ،حکومت کے خلاف جنگ کے لئے صحت ضروری

share with us

احمد آباد:09؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع) بھوک ہڑتال کے دوران طبیعت بگڑنے پر اسپتال میں داخل پاٹيدار آرکشن آندولن سمیتی (پاس ) کے رہنما ہاردک پٹیل کی بھوک ہڑتال کا آج 16واں دن ہے، حالانکہ انہوں نے ہڑتال کے 15 ویں دن پانی پینا شروع کر دیا۔ ہاردک سے ملنے آئے لوک تانترک جنتا دل کے لیڈر شرد یادو نے انہیں پانی پلایا۔ ’پاس ‘نے دعوی کیاکہ ان کی غیرمعینہ بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

یادو نے ایس جی وی پی اسپتال میں ہاردک سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے پاٹیدار لیڈر سے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف جنگ کے لئے صحت مند رہنا ضروری ہے اور یہ لڑائی کھا پی کر ہونی چاہئے۔ اب انہوں نے پانی پینا شروع کیا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر وہ کھانا بھی جلد ہی شروع کردیں گے ۔

’پاس ‘ کے ترجمان منوج پنارا نے بتایا کہ ہاردک نے ڈاکٹروں کے مشورے پر پانی پینا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بات چیت کے لئے اب تک سامنے نہیں آئی ہے اس لئے ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔

ہاردک نے گزشتہ 25 اگست سے کسانوں کے قرض کی معافی، پٹیل برادری کے ریزرویشن اور غداری کے معاملے میں گرفتار ان کے ساتھی الپیش کتھیریا کی رہائی کے مطالبے پر بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھوک ہڑتال کے 14 ویں دن انہیں طبیعت خراب ہونے کے سبب سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہوں نے اس سے پہلے 30 اور 31 اگست کو بھی پانی پینا چھوڑ دیا تھا پھر یکم ستمبر کو پانی پیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا