English   /   Kannada   /   Nawayathi

چیف جسٹس آف انڈیا کو ہم جنس پرستی کی اجازت کے حالیہ فیصلے پر روک لگانی چاہئے:مولانا حلیم اللہ قاسمی 

share with us

 

ممبئی :08؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)ہم جنس پرستی کے متعلق سپریم کورٹ کا موجودہ فیصلہ ہندوستانی تہذیب و ثقافت اور اس کی تاریخی روایت کے بر عکس اباحیت زدگی کو فروغ دینے والا اور معاشرتی زندگی کو تباہ کرنے والا ہے،اس سلسلے میں ہم چیف جسٹس آف انڈیا سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے پر روک لگائیں اور اس سلسلے میں نظر ثانی کے لئے بنچ قائم کریں ۔
تمام مذاہب میں یہ فعل گھناؤنا سمجھا جاتا ہے اور نسل انسانی کے بقا و تسلسل کے لئے بھی یہ مضر ہے ،نیز انسانی صحت پر اس کے خطر ناک نتائج جو مرتب ہوتے ہیں،ان تمام باتوں کو عدالت عالیہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس فیصلے کو تبدیل کرنا چاہئے۔
مغرب کی نقالی میں چند نادان افراد کے مطالبہ کی بنیاد پر اس طرح کے گھناؤنے عمل کی اجازت پورے ملک میں اخلاقی بحران پیدا کردے گی۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے حکومت ہند سے بھی گزارش کی ہے کہ اس کو بھی اس غیر اخلاقی فیصلہ کو تبدیل کرانے کے لئے کوشش کرنی چاہئے کیونکہ یہ پورے ملک کی سماجی زندگی سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا