English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی :چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی نوجوانکا گولی مار کر قتل

share with us

قابض اسرائیلی فوجی شہید فلسطینی کا جسد خاکی ایک پلاسٹک کی بوری میں ڈا ل کر فوجی گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گئے

الخلیل:04؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے ایک 27 سالہ فلسطینی نوجوان وائل عبدالفتاح عبدالغنی الجعبری کو شہید کرنے کے بعد اس کا جسد خاکی ایک پلاسٹک کی بوری میں ڈالا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔بعد میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی نوجوان کے قتل کو سند جواز فراہم کرنے کے لیے اس کے مزاحمت کار ہونے کا ڈراما رچایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ فلسطینی شہری چاقو لے کر چیک پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر وہ بدستور آگے بڑھتا رہا جس پر اسے گولی ماری گئی۔یہ واقعہ الخلیل میں کریات اربع یہودی کالونی کے قریب پیش آیا۔ واقعے میں اسرائیلی فوجیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا