English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی صورت حال پر روس، ترکی اور ایران کا 7 ستمبر کو سربراہ اجلاس تہران میں ہوگا

share with us

ماسکو:04؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے معاملے پر بات چیت کے لیے ترکی، ایران اور روس کا سربراہ اجلاس 7 ستمبر تہران میں ہوگا۔ اجلاس میں ترک صدر طیب ایردوآن، روس کے ولادی میر پوتین اور ان کے ایرانی ہم منصب حسن روحانی شرکت کریں گے۔ماسکو کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین آئندہ جْمعہ کو تہران پہنچیں گے جہاں وہ اپنے ترک منصب رجب طیب ایردوآن اور ایران کے حسن روحانی کے ساتھ شام میں جاری کشیدگی پر بات چیت کریں گے۔خیال رہے کہ تینوں ممالک شام میں جاری کشیدگی کم کرنے کے لئے آستانہ مذاکرات کی سرپرستی کررہے ہیں۔ ایران، ترکی اور روس کی کوششوں سے شام کے بعض علاقوں میں’کشیدگی میں کمی‘ کے معاہدے کیے گئے۔ روس اور ایران اسد رجیم جب کہ ترکی شامی اپوزیشن کی حمایت کرتا ہے۔کرملین کا کہنا ہے کہ صدر ولادی میر پوتین روحانی اور ایردوآن سے شامی پناہ گزینوں کی واپسی، شام میں امن وامان کے حالات کو مزید بہتر بنانے کے مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے، دہشت گردی کے خاتمے، شام میں انسانی بحران کے حل اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا