English   /   Kannada   /   Nawayathi

محمود عباس نے اونروا کی امداد بند ش کی صرف نمائشی مخالفت کی ،اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا دعوی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس :03؍ستمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس چیف نے دعوی کیا ہے کہ صدر محمود عباس کی طرف سے اونروا کی امداد بند کیے جانے کے امریکی اعلان کی صرف نمائشی مخالفت کی گئی ہے۔ در پردہ وہ فلسطینی تنظیموں پر دبا ڈالنے کے لیے امریکا کے اس فیصلے کے حامی ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صہیونی ملٹری انٹیلی جنس چیف ھرٹزی ھلیوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس غزہ کی پٹی میں فلسطینی تنظیموں پر دبا ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے اونروا کی مالی امداد بند کرنے کے حامی ہیں۔ اگرچہ بہ ظاہر انہوں نے اونروا کی امداد بند کرنے کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔مسٹر ھلیوی نے کہا ہے کہ صدر عباس کا اونروا کی امداد بند کرنے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی دھمکی دی مگر وہ در پردہ اس حوالے سے نرمی اختیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا