English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان میں تعلیمی ادارے کے باہرخودکش حملہ، 48 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

share with us

کابل :16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)افغانستان کے دارالحکومت میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں ایک درس گاہ موعود اکیڈمی کے باہر زور دار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  کم از کم 48 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 75 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا جب کہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ہلاک و زخمی ہونے والوں میں طلبہ و طالبات شامل ہیں۔کابل پولیس کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت درس گاہ میں 100 سے زائد طلبا موجود تھے، دھماکے کے بعد درس گاہ میں افراتفری مچ گئی اور ہر جانب دھواں پھیل گیا، دھماکے کی ذمے داری تاحال کسی  گروپ نے   قبول نہیں کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا