English   /   Kannada   /   Nawayathi

ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ سب سے نچلی سطح پر

share with us

نئی دہلی:16؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مودی حکومت کے دوران بھارتی کرنسی کی قدر میں روز بروز گراوٹ جاری ہے، ڈالر کے مقابلے بھارتی کرنسی ابتک کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ڈالر کے مقابلے جمعرات کے روز بھارتی کرنسی 70.32 کے ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ گذشتہ منگل کے روز پہلی دفعہ ڈالر کے مقابلے بھارتی روپیہ 70 کے نچلے سطح پر آ گیا تھا۔ اس سے قبل پیر کے روز بین القوامی بازار میں اس کی مالیت گھٹ کر 69.93 ہو گئی تھی۔


بدھ کر روز یوم آزادی کے موقع پر بازار بند تھا۔ کرنسی تاجروں کے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے امریکی کرنسی کے زبردست مطالبے اور غیر ملکی سرمایہ کے نکالے جانے کی وجہ سے گھریلو کرنسی کو کمزور دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منگل کے روز جاری ڈیٹا کے مطابق کاروبار میں نقصان میں اضافے کا بھی روپے پر منفی اثر ہوا ۔
روپے میں آئی گراوٹ کے بعد حزب اختلاف نے بھی موجودہ حکومت کو نشانے پر لیا تھا۔ کانگریس پارٹی نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ مودی حکومت نے وہ کر دکھایا جو 70 برسوں میں کبھی نہیں ہوا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا