English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوتووآدی سادھوی پرگیہ سنگھ کو معصوم بنا دیا گیا

share with us

پھر تازہ تازہ معاملہ ما لیگاوں بم دھماکوں میں،شامل ہونے کے الزام میں گرفتار سادھوی پرگیا کو سرکاری پولیس جانچ ایجنسی کی طرف سے کلین چٹ یعنی معصوم قرار دینا۔ کوئی حیرت کی بات نہیں۔آم کے درخت سے آم ہی گرتے ہیں کیلے امرودنہیں۔ مرکز میں بنائی شرکت غیرے، جب سے ہندوتواوادی مودی سرکار آئی ہے ۔بڑے پیمانے پر ہندوتوا کو سرکاری پشت پناہی جاری ہے۔ جن آفیسروں اور پولیس والوں نے ہنددوتواوادیوں اور ہندوتوا کو مدد و راحت دلائی انہیں اعلی عہدوں پر فائیزکیا جارہا ہے۔جو اعلی سرکاری افیسران اور پولیس والے ہندوتوا کے خلاف آڑے آئے، انہیں ہندوتواوادی سرکاریں ہزیمت دے رہی ہیں ۔
ملک کے اعلی عہدوں پر ہندوتووادیوں کو براجمان کیا جا رہا ہے تعلیم سطح پر اعلی عہدوں پر ان کی ،ہندوتواوادی سرکار کے عمل دخل سے ،تعنیاتی جاری ہے۔ ہندوتوا کی تبلیغ اشاعت میں،آر ایس ایس اور اس کی ذیلی شاخیں دو دوقدم آگے ہیں۔ عدم رواداری پر انہوں نے پورے ملک میں گرم بازار بنا رکھا ہے.ہندوتوا کی مخالفت کرنے والوں کو ملک چھوڑ دو ، پاکستانی، دیش دروہی کے خطاب سے نوازا جارہا ہے ۔ یہ سب کچھ ہندوتواوادی سرکار کی سر پرستی میں دھڑلے سے جاری ہے۔کھلم کھلا وزراء بھی اس میں شامل ہیں ۔پورے ملک میں ہندوتوا کے خلاف عوامی بے زاری دیکھنے مل رہی ہے ،وہ اس سے پہلے کبھی نہ تھی یہ اک خوش آئند پہلو ہے۔ کثرت میں وحدت ہمارے ملک کا وطیرہ خاص ہے،جو ہندوتوا کے اس انتہاء عروج پر قائم ہے،بہ خوبی نظر آ رہا ہے۔ملک کی اکثیریت ہندوتواواد کو مانتی ہے نہ ملک کا دستور اور آئیں سے نفرت ہے۔
موجودہ ہندوتواوادی بی جے پی کی سرکار میں،ہندوتوا کی پشت پناہی پر پر عوامی چرچے مودی کے وزیراعظم بنتے ہی شروع ہوگئے تھے۔وہ اب کھل کر نظر آرہا ہے۔
خرد کا نام جنوں جنوں کا نام خرد رکھ دیا 
جو چاہے آپ کس حسن کرشمہ ساز کرے
مسلمانوں نے اس ملک پر تقریبا سات سو سال حکومت کی۔ وہ سچے محب وطن تھے۔ملک کی استقامت و بقاء میں تاریخ ساز رول ادا کیا۔انہوں نے ملک میں تاج محل قطب مینار فتح پورسیکری جیسی خوبصورت عمارتیں نہیں بنائیں، بلکہ ملک کی تہذیب وتمدن،ثقافت فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،قومی یک جہیتی کے فروغ میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔ ملک کو انگریزوں سے آزاد کرنا کہیں ملکی فریضہ تھا تو مسلمانوں کے نزریک یہ دینی فریض تھا،جنہوں نے جنگ آزادی کو جہاد قرار دیا۔ ملک پر مسلمانوں کا دورحکومت انتہائی معیاری رہا،تاریخ ہند کا اہم زیریں باب بن گیا۔ افسوس ناک پہلو ہے کہ جن مسلم بادشاہوں نے اس ملک کی تعمیر ترقی بقاء میں اہم رول اداکیا،ان کے اعلی کردار پر پانی پھیرا جا رہا ہے۔ان کے وجود کو غیر ملکی حملہ آوروں کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔یہ وہ لوگ کر رہے ہیں جو ملک پر غیر ملکی حملہ آور،انگریزوں کے یار و مدد گار رہے۔جن کا ملک کی جنگ آزادی میں کوئی کردار ہی نہیں رہا،آج وہ سب سے بڑے محب وطن بن رہے ہیں۔ مسلم بادشاہوں کی یادگاروں کو وہ ہٹانا چاہتے ہیں۔انکے نام سے وابسطہ سڑکوں کے نام ،ہندوتوواوادی کر رہے ہیں پہلے دہلی میں اورنگ زیب روڈ کا نام تبدیل کردیا اب اکبر بادشاہ کا نام تبدیل کرنے کے ارادے ہیں۔پھر احمدآباد،الہ آباد،نصیرآباد اورنگ آباد جیسے،مسلم ناموں کو تبدیل کرنے کے ارادے ہیں ۔ بھگوابرداروں کو مسلم نام غلامی کے دور کی علامتیں نظر آتے ہیں۔ تاریخ ہند کے صفحات بھرے پڑے ہیں کہ ہندوستان میں مسلمانوں کا دور کس قدر معیاری رہا۔یہ اگر نہ ہوتا تو ہمارے مادر وطن کو یوں نہ کہا جاتا، 
یہ ہندوستان رشک خلدیں بریں
اگلتی ہے سونا وطن کی زمین
آج پورے ملک کو،ہنددوتواوادیوں کے ہاتھوں،ہندو راشٹر بنانے کے پرانے سپنے کو حقیقت کا روپ دینے کا،وقت ،گویا،آج آچکاہے۔یہ ہندوتواوادیوں کی غیر معیاری حرکات سے لگ رہاہے۔دستور ائین، قاعدے قانون کی حکمرانی اک طرف رکھی جا رہی ہے۔سرکاری آفیسروں کو ہی نہیں ،عدالتوں کے وکلاء تک کو کہا جارہا ہے کہ بھگوا ہندوتووادیوں کے ساتھ نرم رخ اپنایا جائے۔جیسا کہ سرکاری وکیل روہنی سالنی نے مالیگاوں بم بلاسٹ کیس کے تعلق سے بتلایا۔
ہمیں حیرت نہ ہوگی،انسانی اقتدار کے معنی و مطلب تک ،ہندوتوواد کی تقویت کے لئے بدل دئیے جائیں۔ہندوتواوادی سرکار کے نزدیک بابائے قوم مہاتما گاندھی کو انسانی اقدار پر جو اہم وارفع مقام ہے، اسے یکسر ختم کر دیا جائے،کیونکہ گاندھی واد کے نزدیک،ہندوتواواد کا کوئی،تعمیری مطلب ہے ہی نہیں۔ گاندھی واد اور ہندوتوواد میں بالکل تضاد ہے۔دلوں میں گوڈسے کا آدر کرنے والے ،اب اعلانیہ جگہ جگہ گوڈسے پارک، گوڈسے ہسپتال اور گوڈسے کی یادگاریں سرکاری سطح پر بننے لگنے میں کوئی مضائقہ نہ ہو گا۔۔تعجب نہ ہو کہ گوڈسے کو مودی کی ہندوتووادی سرکار،اک قومی ہیرو کا درجہ دے دیں ۔گوڈسے کے یوم پیدائیش کو شاید مرکزی ہندوتواوادی سرکار،عام سرکاری تعطیل کا اعلان کرے۔
ویسے بھی مرکزی ہندوتواوادی، مودی سرکار کے راج میں کہیں گوڈسے کا مندر بنانے کی بات اور کہیں گوڈسے کی قربانی کا دن بنایا گیا۔ایسا کبھی پہلے نہ تھا۔جو انتہائی شرمناک نہیں تو کیا ہے؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا