English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمینت کرکرے کے نظریہ کی موت

share with us

لیکن تاریخ گواہ اس عرصۂ دراز میں اسکی حکومت قائم تو ہوگی مگر کبھی اسے اتنی آزادی میسر نہ آسکی کہ وہ اپنے نظریہ کو لوگوں پر تھوپ سکے ماحول پراگندہ کردے جمہوریت کے لئے سم قاتل بن جائے ہمیشہ اس کے ساتھ سیاسی مجبوریاں وابستہ رہیں جو انکے پاوں کی زنجیر بنی رہیں اور وہ اپنے ارادوں کو تکمیل کے زیور سے آراستہ نہ کر سکے ۔ مگر کانگریس کی کارکردگی نے عوام کو اتنا دلبرادشتہ کیا کہ عوام کا غصہ کانگریس پہ اترا اور ساتھ ساتھ ہی بی جے پی نے بھی اپنا مکھوٹا بدلا اور ترقی کی بات کی تبدیلی کا راگ الاپا اچھے دنوں کا نعرہ لگایا اور کرسی پانے میں کامیاب ہوگئی۔ اور وہ خواب جو انہوں نے سالوں پہلے دیکھاتھا اسکی تکمیل ہوئی جو درخت انہوں نے 36سال پہلے لگایاوہ پھلتا محسوس ہوا بس اب کیا تھا بی جے پی نے زمام کار سنبھالی اور ان نظریات کو تھوپنا شروع کیا جو اسکی گھٹی میں تھے اور دوسال کے عرصۂ حکومت میں ملک کی فضا زہر آلود ہوگئی نہ جانے کتنے نوجوان فرقہ پرستی کی بھینٹ چڑھ گئے کتنے مسلم بچے جیلوں میں سڑنے پر مجبور ہوگئے اور کتنوں کو مسلمان ہونے کا خمیازہ بھگتنا پڑا اور ملک کی فضا پوری طرح مسموم ہوئی ہر وہ آواز جو سنگھ نظرئیہ کے خلاف اٹھی اسے بلاتفریق مذہب و ملت دبا دیا گیااب ہندوستان کا منشور گویا سنگھ کے پراگندہ اور فسردہ خیالات ٹھہرے ۔ یہاں تک کہ اگر عدلیہ جس کی تعظیم ہر فردو بشر پر لازم ہے اس نے بھی بی جے پی کے خلاف فیصلہ سنایا توبھی انکی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آئی ۔ارون جیٹلی زبان دراز کرتے ہیں ۔ یہ معاملہ اس امر کا احساس کرانے کے لئے کافی ہے کہ بی جے پی کس طرز اور کس راہ پر دوڑ رہی ہے کسی موقع پرچوکنا بی جے پی نے اپنی شان کے خلاف سمجھا جہاں جہاں موقع ملا دیگر طبقات کا استحصال کیا گیا انہیں ستایا گیا انکی جان کو جانور سے بھی ارزاں خیال کیا گیا پتھروں کی تعظیم کرنے والے مذہب کے یہ دعویدار انسان کی تعظیم نہ کرسکے اور مطلب پرستی کے جال میں پھنسے رہے ۔ اس سب کے باوجود ایک چیز جو بی جے پی کو کھائے جارہی تھی وہ داغ جو سنگھ کے دامن پر لگا ہوا تھا جس کے ثبوت فراہم کئے بہادر محنتی دلیر ایمان دار شہید ہیمنت کرکرے نے جہاں سے دہشت گردی کی ایک نئی اصطلاح ایجاد ہوئی ، دہشت گردی کاایک نیا رخ سامنے آیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا زندگی کی عزت کا درس دینے والے قاتل نکلے اور دہشت پسند نکلے زمانے کے سامنے یہ حقیقت کھل گئی کہ دہشت گرد صرف مسلمان نہیں ہوتا بلکہ کوئی اور بھی ہوسکتا ہے اس گتھی کو سلجھانے والا شہادت کا جام نوش کرچکا اسنے ہمت وشجاعت کے وہ جوہر دکھلائے کہ کائنات کا صاحب دل اور منصف شخص اسکی پذیرائی پر مجبور ہوا مگر بی جے پی کویہ بات گھن کی طرح کھارہی تھی انکے قریبی افرادجیل میں تھے سادھوی پرگیہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے زندگی گذارنے پر مجبور تھی کیونکہ ہیمنت کرکرے نے پختہ ثبوت پیش کئے تھے جنکو آسانی سے خارج نہیں کیا جاسکتا تھا۔ پرگیہ کی موٹر سائیکل کا بم بلاسٹ میں استعمال ہونا کرنل پروہت کا بم کوخریدنا یہ وہ تلخ حقائق تھے جن سے پردہ اٹھایا تھا شہید ہیمنت کرکرے نے اور ملک میں بڑھ رہی مذہبی منافرت کو کم کرنے کی کامیاب کوشش کی تھی لوگوں کے سامنے ظاھر کیا تھا کہ دہشت گرد کسی بھی مذہب سے متعلق ہوسکتا ہے اب چونکہ بی جے کا دورحکومت ہے اور اس کے افراد عدلیہ تک کو نہیں بخش رہے ہیں تو کرکرے کے اس نظریہ کو موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کیاجانا بدیہی امر تھا اور وہی ہوا این آئی اے کی رپورٹ آچکی ہے پرگیہ سادھوی ٹھاکر کو کلین چٹ دی جا چکی وہی این آئی اے جو ان افراد کے مخالف تھا آج وہی انکی رہائی کا پروانہ بلند کررہا ہے سچائی کیا ہے اسکے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں اگر پرگیہ بے قصور تھیں تو سات سال انہیں جیل میں کیوں رکھا گیا کیا بغیر ثبوت کے وہ جیل کی چکی پیس رہی تھیں اگر ثبوت تھے تو کہاں گئے کیا انہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا اور ہیمنت کرکرے جیسے شخص نے جن کی طویل ایماندارنہ خدمات میں کوئی شبہ تک نہیں ہے کیا اتنا بڑا خلاصہ بغیر دلائل کے کردیا یہ سب وہ سوال ہیں جو بتارہے ہیں کہ کس طرح شہید ہیمنت کرکرے کو مشتبہ کردیا گیا انکے کارناموں کو موت دے دی گئی انکی شخصیت کو مجروح کردیا گیا۔ ان کے نظریہ کو فنا کردیا گیا۔ یقیناًآج بھی ہیمنت ہمارے درمیان زندہ تھے کیونکہ انکا نظریہ زندہ تھا لیکن بی جے پی نے اقتدار کے نشہ میں چور ہو کر اس نظریہ کو فنا کرنے کی زبردست کوشش کی ہے دوسری طرف چند سوالات ایسے بھی ہیں جو بی جے پی کی مفاد پرستی کو عیاں کرتے ہیں مثلا کرنل پروہت کو کلین چٹ نہیں دی گئی، سادھوی بی جے پی کی قریبی تھیں پہلے سے ہی یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ بی جے کے دور حکومت میں سادھوی کو کلین چٹ ملنا طے ہے اور وہی ہوا صحیح معنوں میں اب جنازہ اٹھا ہے ہیمنت کرکرے کا وہ اب تک زندہ تھے اے ٹی ایس کے لئے کام کررہاتھا انکا طریقہ لیکن آج بلاشبہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ بی جے پی نے ایک عظیم افسر کے سچ کو جھوٹ کا لبادہ اڑھا دیا اور حقائق کو ہوا ثابت کردیا اور ہیمنت کرکرے کی قربانی رائیگاں ہوگئی اب تو آنے والا وقت ہی ظاہر کریگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور بی جے پی بچے ہوئے عرصہ میں کیا کیا گل کھلاتی ہے یقیناًوہ افراد تکلیف تو محسوس کررہے ہونگے جنہوں نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا تھا اور یہ دور حکومت ان لوگوں کے لئے اتنا بڑا سبق ہوگا کہ وہ آئندہ ایسی بھول نہیں کرینگے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا