English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم امریکہ کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کریں گے کیوں کہ ہمارے ساتھ اللہ ہے: اردوغان

share with us

انقرہ:11؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کو دو گنا کر دیا جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں مزید گراوٹ درج کی گئی ہے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ اقتصادی جنگ کا وہ مقابلہ کرنے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اللہ ہے ڈالر ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ' جس کے پاس بھی ڈالر یا یورو ہے اسے چاہیے کہ وہ اس کو پاؤنڈ میں تبدیل کروائے، کیوں کہ ان لوگوں نے ہمارے خلاف اقتصادی جنگ چھیڑ دی ہے۔ ہم اس جنگ کا اسی طرح مقابلہ کریں گے جس طرح ہم نے سنہ 2016 کے ناکام بغاوت کا مقابلہ کیا ہے'۔گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات کو دو گنا کر دیا جس کے باعث ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں مزید 5 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ لیرا ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلے میں کمزور تھا اور یہ کہ امریکہ کے ترکی کے ساتھ تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔لیرا کی قدر میں کمی پر ترکی کے صدر اردوغان نے تقریر میں کہا کہ یہ کمی اس مہم کا حصہ ہے جس کی قیادت غیر ملکی طاقتیں کر رہی ہیں۔

رجب طیب اردوغان نے کہا کہ 'اگر ان کے پاس ڈالر ہے تو ہمارے پاس ہماری عوام اور اللہ ہے۔ آج ہم ماضی کے  مقابلے طاقتور ہیں۔ آنے والے کل بھی ہم آج سے طاقتور رہیں گے'۔دوسری جانب ترکی کے وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے نے امریکہ کے صدر دونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ترکی پر سٹیل اور ایلومونیم پر لگائی جانے والی اضافی کسٹم ڈیوٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اقدام بین الاقوامی تجارتی قوانین کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا عالمی تجارتی اصولوں  کی پرواہ کے بغیر ترکی  کی سٹیل اور ایلومونیم پر اضافی کسٹم ڈیوٹی لگانا ایک مہذب ملک کو زیب نہیں دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سےلگائی جانے والی پابندیوں سے  کوئی بھی نتیجہ حاصل نہیں کیا جاسکے گا بلکہ اس سے دونوں اتحادی ممالک  کے تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ترکی نے اس سے قبل جس طرح اقدامات اٹھائے ہیں بالکل اسی طرح   امریکہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بالکل اسی طرح جواب دیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ترکی ہمیشہ ہی  تمام مسائل کو  سفارتی مذاکرات کے ذریعے  حل کرنے  پر یقین رکھتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا