English   /   Kannada   /   Nawayathi

بگڑی ہوئی قوم کا بگڑا ہوا معاشرہ

share with us

دراصل پوری قوم منافع خوروں کے جال میں پھنس چکی ھے جن میں اکثریت ایسے تاجروں کی ھے جو پائنچہ ٹخنوں سے اوپر کر کے پانچ وقت کی نماز تو باقاعدگی سے پڑھتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ منافع خوری اور گراں فروشی کا بازار بھی سر گرم کر رکھا ھے جس کہ وجہ سے نچلا طبقہ لپٹا جا رھا ھے اور غربت، افلاس، بھوک اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے نئی نسل بھی بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے جو جرائم میں اضافہ کا مؤجب بن رھی ھے.. خاص طور پر سٹریٹ کرائم میں بہت اضافہ ہو رہا ہے اور ان جرائم میں زیادہ تر نوجوان نسل ہی ملوث ہے.. 
معاشرتی مسائل میں ایک اور بڑا مسئلہ فرقہ وارانہ تعصب کا بڑھتا ہوا رجحان بھی ہے.. میڈیا اور پرنٹ مواد نے فرقہ واریت کو فروغ دینے میں اہم ** کردار ادا کیا ہے اس لئے اب کوئی بھی کسی پر بھی کافر کا الزام لگا کر با آسانی جان سے مار دیتا ہے..
. اس خطرناک رجحان نے دہشتگردوں کا ایک گروہ پیدا کرنا شروع کر دیا ھے جو فرقہ اور مسلک کی بنیاد کا سہارا لے کر دوسروں کی جان لینے سے بھی گریز نہیں کرتا اور ان دہشت گردوں سے مسجد، مندر، گرجا گھر اور امام بارگاہ تو کیا بچوں کے تفریحی مقامات اور پارک تک بھی محفوظ نہیں رہے..
ایسے عالم میں سکھ اور امن و امان کے خواب دیکھنا حماقت نہیں تو کیا ہے؟؟
ہمارے معاشرے میں بینکاری نظام کی وجہ سے سودی کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے.. غیر ملکی آقاؤں نے کیپیٹل ازم کی جو سنہری چڑیا بینکوں میں بند کر دی ھے اسے پکڑنے** کے لئے ہر امیر غریب تیار ہوتا ہے اور بینکوں سے سود پر نا صرف کاریں اور گھر لئے جا رھے ھیں بلکہ دوسری اشیا مثلاً ایکٹرونکس تک کا سامان بھی خریدنے والے سود پر اقساط ادا کر کے اللہ سے کھلم کھلا جنگ کر رہے ہیں جو حکومت کی مرضی اور منشاء سے سر انجام پا رہا ہے... 
حکومت کی بے حسی تو اپنی جگہ مشہور ہے کہ اس نے لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں پوری قوم کو مبتلا کر کے اس قابل ھی نہیں چھوڑا کہ وہ کوئی صدائے احتجاج بلند کر سکیں.. عوام کو روزی روٹی کے چکر میں اس قدر الجھا دیا گیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لئے بھی سڑک پر آنا گوارا نہیں کرتے، بلکہ ان کے پاس اتنا فالتو وقت ہی نہیں ھے جو وہ اس کام میں لگا سکیں.. 
ان چند معاشرتی مسائل کی نشاندہی سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ھے کہ پاکستانی معاشرہ کس قدر پستی میں گرتا جا رھا ہے.. اور بدقسمتی یہ ہے کہ اس قوم کی قیادت کرنے والا ایماندار، مخلص اور پرعزم رہنما دور دور تک نظر نہیں آ رھا...
جس رہنما کا بھی نام لیا جائے وھی کرپشن اور بد دیانتی کے گٹر میں سر سے لے کر پاؤں تک ڈوبا ہوا ھے.. لہذا معاشرے میں امن و سکون اور خوشحالی کا خواب شرمندہ ابھی تک تعبیر نا ہو سکا...شاید آنے والی نسلیں تبدیلی لانے کا باعث بن سکیں... نہیں ہے نا امید 
اقبال اپنی کشت ویراں سے ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا