:اور ہر طرح کے
گرمی کے دنوں میں بڑھتی گردے کی پتھرے کی بیماری ، ک ... اقرا عربک اسکول مینگلور کا دسویں ، بارہویں اور عا ... ’’مودی سرکار کو کمپنیوں سے ہمدردی ہے، کسانوں سےن ... چوتھے مرحلے میں اویسی، اکھلیش، مہوا موئترا اور یو ... حضرت مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحبؒ کا انتقال م ... ملکارجن کھرگے کے ہیلی کاپٹر کی جانچ پر بھڑکی کانگ ... حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے ادارو ... رفح پر اسرائیل کے حملے کے بعد مذاکراتی حکمت عملی پ ...

راجستھان:09؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعظم نریندر مودی بھلے ہی ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس‘ کا نعرہ لگاتے پھر رہے ہوں لیکن اکثر و بیشتر بی جے پی کی مسلم دشمنی اُبھر کر سامنے آ ہی جاتی ہے۔ تازہ معاملہ راجستھان سے متعلق ہے جہاں کے ان دو گاؤں کا نام بدل دیا گیا ہے جو ظاہری طور پر مسلم نام تھے۔ یہ دونوں گاؤں ہیں ’میاں کا باڑا‘ اور ’اسماعیل پور‘۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت نے مغل سرائے کا نام بدل کر ’دین دیال اپادھیائے‘ رکھا تھا اور راجستھان کی وسندھرا حکومت نے ضلع باڑمیر کے’میاں کا باڑا‘ گاؤں کا نام بدل کر ’مہیش نگر‘ اور ضلع جھنجھنو کے ’اسماعیل پور‘ گاؤں کا نام ’پچناوا خرد‘ رکھ دیا ہے۔
خبر رساں ادارہ ’اے این آئی‘ کے مطابق باڑمیر ضلع کے گاؤں ’میاں کا باڑا‘ کا راجستھان حکومت نے نام بدل کر ’مہیش نگر‘ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے سابق سرپنچ ہنومنت سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’ہندوستان کی آزادی سے پہلے تک اس کو مہیش باڑا کے نام سے جانا جاتا تھا لیکن آزادی کے بعد یہ ’میاں کا باڑا‘ کہلانے لگا۔ اب ایک بار پھر اس کا نام بدل کر مہیش نگر کر دیا گیا ہے۔‘‘ اس سلسلے میں باڑمیر واقع سیوانا کے رکن ا سمبلی حمیر سنگھ کا بیان دلچسپی سے خالی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’اس گاؤں میں شیو کے ہونے کی وجہ سے اس کا نام مہیش نگر رکھا گیا ہے۔ پہلے بھی اس گاؤں کا یہی نام تھا لیکن وقت کے ساتھ لوگوں کی بولی میں تبدیلی آئی اور ہجرت کے سبب اسے میاں کا باڑا بلایا جانے لگا۔‘‘
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |