:اور ہر طرح کے
بھٹکل میں عیدالأضحیٰ کی نماز جامع اور جمعہ مساجد ... اسپیکر کا عہدہ ملنے پر ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو کو توڑ ... انتخابات کے بعد ای وی ایم معاملہ نے دوبارہ سر اٹھا ... ممبئی : کالج میں حجاب پر پابندی کے خلاف طالبات نے ک ... منی پور : وزیر اعلیٰ کے بنگلے کے قریب لگی آگ ... پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بی جے پ ... کرناٹک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر و ... مناسکِ حج کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ،حاجی رات ت ...

قاہرہ:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی ایک کمپنی اسرائیل سے 2019ء4 کی پہلی سہ ماہی میں گیس کی درآمد شروع کردے گی‘کمپنی طے شدہ سمجھوتے کے تحت آیندہ دس سال کے دوران میں اسرائیل سے 15 ارب ڈالرز مالیت کی گیس درآمد کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر ی شعبہ توانائی کے مطابق ابتدا میں کم مقدار میں گیس درآمد کی جائیگی،پھر بتدریج اس میں اضافہ کردیا جائیگا اور ستمبر 2019ء4 تک یہ مکمل مقدار میں درآمد کی جائیگی۔دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ وہ مصر کی ایک نجی کمپنی ڈولفینس ہولڈنگز کو آیندہ ایک عشرے کے دوران میں 64 ارب مکعب میٹر گیس مہیا کریں گے۔تاہم اس نے گیس کی برآمد کے آغاز کی کوئی تاریخ نہیں بتائی تھی۔اسرائیل سے گیس کی درآمد کے اس سمجھوتے کے بعد مصر میں ایک تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا تھا۔واضح رہے کہ مصر چند سال قبل تک اسرائیل کو گیس برامد کیا کرتا تھا۔مصری کمپنی اسرائیل سے گیس درآمد کرنے کے بعد اس کو کہیں اور برآمد کرنا چاہتی ہے۔مصری حکام کو امید ہے کہ اس طرح ملک کو توانائی کا علاقائی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی یہ وضاحت کرچکے ہیں کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ گیس کی درآمد کے اس معاہدے میں فریق نہیں ہے۔البتہ مصری حکومت کی منظوری کے بعد معاہدے کی فریق دونوں نجی کمپنیاں گیس پائپ لائنز کے مقامی نیٹ ورک کو استعمال کریں گی اور مصر میں قدرتی گیس کو مائع گیس میں تبدیل کرنے کے اسٹیشن بھی استعمال کرسکیں گی۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |