English   /   Kannada   /   Nawayathi

القدس امور کے فلسطینی انچارج کا بیٹا سلوان سے گرفتار،نامعلوم مقام پر منتقل

share with us

صہیونی فوج نے اس کے بیٹے پر سنگ باری اور یہودی اہداف پرمولوٹوف بم پھینکنے کا الزام عائد کیا ہے،والد 


مقبوضہ بیت المقدس:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس کا بیٹا حراست میں لے لیا۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض صہیونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصی کے جنوبی ٹاؤن سلوان میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود القدس امور کے فلسطینی انچارج عدنان غبیث کے بیٹے عدی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔عدنان غیث نیمیڈیا کو کو بتایا کہ اسرائیلی حکام اس کے بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد شاہراہ صلاح الدین پر واقع القشلہ پولیس سینٹر لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔عدنان غیث نے بتایا کہ صہیونی فوج نے اس کے بیٹے پر سنگ باری اور یہودی اہداف پرمولوٹوف بم پھینکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا