English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کو پہلی بار مصر سے گھریلو استعمال کی گیس کی سپلائی شروع

share with us

اسرائیلی وزیر دفاع نے چند ہفتے قبل کرم ابو سالم گذرگاہ کھولنے کے فوری بعد غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا حکم دیا تھا

غزہ:07؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)مصر کی جانب سے کئی سال کے تعطل کے بعد فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کو گھریلو استعمال کے گیس کی سپلائی شروع کی گئی ہے۔غزہ میں فلسطینی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ مصر کی حکومت نے رفح گذرگاہ کے راستے غزہ کو پہلی بار گھریلو استعمال کے گیس کی سپلائی کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قاہرہ کی طرف سے غزہ کو گیس کی سپلائی کا مقصد علاقے میں ایندھن کے بحران پر قابو پانے میں مدد دینا ہے۔مصر کی طرف سے گیس کی سپلائی ایک ایسے وقت میں شروع کی گئی ہے جب دوسری جانب اسرائیل نے غرب اردن سے کرم ابو سالم گذرگاہ سے غزہ کو ایندھن کی سپلائی کئی ہفتوں سے بند کر رکھی ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے چند ہفتے قبل کرم ابو سالم گذرگاہ کھولنے کے فوری بعد غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کو تقریبا 2000 ٹن گیس کی ماہانہ قلت کا سامنا ہے۔غزہ کی پٹی میں ماہانہ گیس کی کھپت 8000 ٹن سے زیادی ہے جب کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کو 5 سے چھ ہزار ٹن گیس فراہم کی جاتی ہے رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا