English   /   Kannada   /   Nawayathi

انڈونیشیا میں خطرناک زلزلے کے دوران بھی نماز جاری رہی، ویڈیو دیکھیں

share with us

 

 

جکارتہ:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خطرناک زلزلے سے 91 افراد جاں بحق ہوئے لیکن جان کی پرواہ کیے بغیر ایک مسجد میں نمازیوں نے نماز قائم رکھی۔انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں ایک مسجد میں نصب کیمرے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے کہ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خطرناک زلزلے کی پرواہ کیے بغیر نمازیوں نے نماز جاری رکھیویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امام مسجد نماز قائم رکھے ہوئے ہیں اور ان کی قرات میں بھی وہی تسلسل قائم رہا جو زلزلہ آنے سے پہلے تھا۔قوت ایمانی کی یہ مثال سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی اور لوگوں کی جانب سے نمازیوں کے اقدام کو سراہا گیا اور اسے سچے ایمان اور یقین سے تعبیر کیا.واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 91 ہوچکی ہے جبکہ 209 سے زائد افراد زخمی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین میں 10 کلو میٹر نیچے تھی اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی۔انڈونیشیا میں قدرتی آفت سے نمٹنے کے ادارے کا کہنا ہے کہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں سونامی کی موجیں بننے سے متعلق الارم بجنے لگا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا