English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیسرے آزادی بحری جہاز نے غزہ کی بندرگاہ سے بحر روم کی طرف سفر شروع کر دیا

share with us

غزہ:06؍اگست2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیل کی طرف سے غزہ پر لگائی گئی پابندیوں میں شگاف ڈالنے کے لئے تیسرے آزادی بحری جہاز نے غزہ کی بندرگاہ سے بحر روم کی طرف سفر شروع کر دیا ہے۔غزہ کے محاصرے کو توڑنے کی قومی تحریک  کے ترجمان بصام المناسرہ  نے غزہ کی بندرگاہ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم آج  آزادی  جہاز کے تیسرے سفر  کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں"۔مناسرہ نے کہا کہ اس سفر کا مقصد عالمی رائے عامہ کی توجہ اس طرف مبذول کروانا ہے کہ علاقائی ساحلوں پر فلسطینیوں کا حق ہے۔ غزہ کو دنیا سے منسلک کرنے والی بندرگاہ کی تعمیر کو بین الاقوامی قوانین کی ضمانت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو کاروائیاں کی جا رہی ہیں یہ صیہونی دہشت گردی کے خلاف ایک پُر امن بحری احتجاجی مظاہرہ ہیں"۔واضح رہے کہ سول سوسائٹی کی حیثیت سے غزہ کی آزادی کے لئے مصروف عمل "غزہ محاصرہ توڑنے کی قومی تحریک " نے رواں سال میں دو مختلف بحری سفروں کا اہتمام کیا ہے جن میں سے پہلا 29 مئی کو اور دوسرا سفر 10 جولائی کو کیا گیا۔ ان سفروں کو اسرائیل کی بحری فورسز کی طرف سے روک دیا گیا۔اسرائیل نے غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لئے متعدد دفعہ کئے گئے بحری سفروں  کا جواب خونی حملوں سے دیا ہے۔یاد رہے کہ غزہ کے فلسطینی   سال 2006 سے لے کر اب تک اسرائیل  کے محاصرے میں نہایت مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا