English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کوئی شمالی کوریا نہیں کہ مذاکرات کے لیے سر تسلیم خم کر لے:ایرانی پاسداران انقلاب 

share with us

" ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملاقات کی آرزو ہر گز پوری نہ ہو گی،جعفری

تہرا ن:یکم اگست2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کر دیا ہے۔ جعفری کا کہنا ہے کہ "ایران کوئی شمالی کوریا نہیں جو آپ کے مطالبے کا مثبت جواب دے"۔ایرانی نیوز ایجنسی "تسنیم" کے مطابق جعفری نے ٹرمپ کو ایک کھلے خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "ایرانی عہدے داران ایرانی عوام کے حوالے سے آپ کے منصوبوں اور چال بازیوں کو جاننے لگے ہیں اور ہم انہیں بارہا آزما چکے ہیں"۔ جعفری نے ٹرمپ کو سیاست میں نووارد قرار دیتے ہوئے کہا کہ " ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے ملاقات کی آرزو ہر گز پوری نہ ہو گی"۔ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ کے بیان پر فوری ردودِ عمل سامنے آئے ہیں۔ اصلاح پسند رہ نما اور محمد خاتمی کے دور میں ایرانی حکومت کے سابق ترجمان عبداللہ رمضان زادہ نے سیاسی فیصلوں میں عسکری قیادت کی مداخلت پر کڑی تنقید کی ہے۔رمضان زادہ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا ہے کہ " آئین نے عسکری کیمپ کو قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے ماتحت رکھا ہے اس واسطے ان کے پاس ملک کی پالیسی متعین کرنے کا کوئی حق نہیں"۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ضمنی طور پر ایرانی قیادت کی امریکیوں سے ملاقات کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مذاکرات کے لیے کچھ شرائط اور تقاضے ہوتے ہیں اور ٹرمپ اور ان کے شراکت داروں نے اپنے خطاب اور رویّے میں ان کا کوئی خیال نہیں کیا"۔تاہم ایرانی نظام کی سرکردہ شخصیات کے بعض مقرّبین کا جن میں مجلس تشخیص مصلحت نظام کے رکن علی اکبر ناطق نوری شامل ہیں، کہنا ہے کہ ایران کو چاہیے کہ مذاکرات سے انکار نہ کرے۔پاسداران انقلاب کو ایران اور مغرب کے درمیان تعلقات اور جوہری معاہدے کے علاوہ منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی سے متعلق بین الاقوامی سمجھوتوں میں ایران کی شمولیت کا سب سے خطرناک مخالف شمار کیا جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا