English   /   Kannada   /   Nawayathi

صومالیہ میں فوجی امن مشن جاری رہے گا، سلامتی کونسل

share with us

صومالیہ کے فوجی ابھی اتنے تربیت یافتہ نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خود نبھا سکیں،بیان


موغادیشو:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)صومالیہ میں تعینات افریقی یونین کے امن مشن کے فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بتایاکہ اس افریقی ملک کے فوجی ابھی اتنے تربیت یافتہ نہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خود نبھا سکیں۔ افریقی یونین کے مشن برائے صومالیہ کے تحت بیس ہزار بین الاقوامی فوجی صومالیہ میں تعینات ہیں جبکہ رواں برس اکتوبر میں ایک ہزار فوجیوں کا انخلا کیا جانا تھا۔ تاہم اب موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ انخلا اگلے برس فروری میں ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا