English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں داعش نے السویدہ پر حملے کے بعد 36 عورتوں اور بچوں کو اغوا کر لیا

share with us

چار عورتیں داعش کی حراست سے بھاگ جانے میں کامیاب، دو ہلاک ہوگئی ہیں، شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق


لندن :31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے شام کے جنوبی صوبے السویدہ کے دارالحکومت اور مختلف دیہات پر چھتیس عورتوں اور بچوں کو اغو ا کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ ان حملوں کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے دروز فرقے سے تعلق رکھنے والی چھتیس عورتوں اور بچوں کو اغوا کر لیا تھا۔رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ ان میں سے چار عورتیں داعش کی حراست سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئی ہیں اور دو ہلاک ہوگئی ہیں۔داعش نے جن دیہات پر حملہ کیا تھا،وہاں سے تعلق رکھنے والے سترہ مرد ابھی تک لاپتا ہیں ۔البتہ ان کے بارے میں یہ واضح نہیں کہ انھیں داعش نے اغوا کیا ہے یا وہ کہیں اور چلے گئے ہیں۔رصدگاہ اور شامی نیوز نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ داعش نے بیس عورتوں اور سولہ بچوں کو اغو اکیا تھا۔تاہم داعش نے ابھی تک ان کے اغوا کی ذمے داری قبول کی ہے اور نہ اس کے پروپیگنڈا چینلز سے ان افراد کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے آئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا