English   /   Kannada   /   Nawayathi

ننگر ہار: داعش کے مخالف اہم کمانڈر خود کش حملے میں ہلاک

share with us

خود کش حملہ آور نے حیات خان کو نشانہ بنایا جو ضلع بحسود میں مقامی قبیلے کے سربراہ اور مقامی ملیشیئا کے کمانڈر تھے، افغا ن حکام 

جلال آباد:31؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہارمیں ہونے والے ایک خود کش حملے میں مقامی ملیشیا کیاہم کمانڈر ہلاک ہوگئے، جو علاقے میں داعش کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے۔صوبے کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور نے حیات خان کو نشانہ بنایا جو ضلع بحسود میں مقامی قبیلے کے سربراہ اور مقامی ملیشیئا کے کمانڈر تھے۔اس حوالے سے صوبائی کونسل ممبر سہراب قادری کا کہنا تھا کہ حاجی حیات خان معروف قبائلی سربراہ تھے، اور داعش کے خلاف لڑائی میں اہم کردار ادا کر تے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حاجی حیات خان نگریہار میں داعش کے تسلط کے خلاف بڑی رکاوٹ تھے۔خیال رہے کہ یہ حملہ ننگر ہار میں جاری حالیہ حملوں کے سلسلے کی کڑی ہے، پاکستان سے ملحقہ سرحد پر واقع افغان صوبے ننگر ہار میں داعش نے پہلی مرتبہ 2014 کو اوا?خر میں سر اٹھایا تھا۔صوبے میں داعش اور طالبان دونوں مسلسل عسکری کارروائیوں میں ملوث ہیں تاہم حالیہ واقعے کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔دوسری جانب عسکری گروپ داعش نے ہفتے کوننگرہار میں ہی مڈوائف کے تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، مذکورہ حملے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا