English   /   Kannada   /   Nawayathi

پورے خطے کا امن غزہ کی پٹی کے امن سے مشروط ہے، حماس

share with us

غزہ :30؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے مرکزی رہ نما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کے مزاحمتی حملے، غزہ میں پرامن احتجاج اور آتش گیر کاغذی جہازوں کے حملے جاری رہیں گے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس نے غزہ میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی کا امن استحکام پورے خطے کے استحکام کے ساتھ مشروط ہے۔ اگر غزہ کی پٹی میں امن قائم نہیں ہوتا تو اس کے نتیجے میں پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔غزہ میں شہدا کی تعزیتی تقریب سے خطاب میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے عوام تحریک آزادی فلسطین کا ہراول دستہ اور غزہ تحریک اور جہاد آزادی کا بیس کیمپ ہے۔خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے جرام کے خلاف قوم کا ہرممکن دفاعی جاری رکھے گی۔ القسام بریگیڈ کے کارکنان اپنی جانوں پر کھیل کر دشمن کے خلاف مقابلہ کررہے ہیں۔خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس غزہ کی پٹی میں دیر پا قیام امن کے حوالے سے علاقائی اور عالمی مساعی کا خیر مقدم کرے گی مگر اس حوالے سے حماس کو دبا میں لانے کی کوئی سازش قبول نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر غزہ کی پٹی کا امن تاراج کیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں پورے خطے کا امن تہ وبالا جائے گا۔ حماس رہ نما نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں جاری مزاحمتی تحریک اور فلسطینی حق واپسی کے مظاہروں کو طاقت کے ذریعے کچلنے کا خواب چھوڑ دے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا