English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیا ایسے ہندوستان کرے گا ترقی ؟، پہلی سے آٹھویں تک کے طلباء کے لئے صرف ایک ہی کلاس

share with us

فیض آباد:22؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)کسی بھی قوم کے لیے تعلیم انتہائی اہم مانی جاتی ہے، اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اگر تعلیم ہی کی طرف توجہ نہ دی جائے تو قوم کے اس سرمایے کا کیا حال ہوگا یہ آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔بھارتی ریاست یوپی میں ایک اسکول کی عمارت بے حد خستہ حالی کا شکار ہے۔یہ اسکول یوپی کے ضلع فیض آباد میں واقع ہے۔اسی بدحال عمارت میں طالب علم پڑھنے کے لیے مجبور ہے۔اس عمارت میں صرف ایک ہی کمرے میں درجہ ایک سے آٹھ تک کے طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔پرائمری کے اکلوتے استاد ،مکیش کمار نےبتایا،''یہاں کل 55 طالب علم ہے۔میں انہیں ایک کمرے میں پڑھاتا ہوں،کیوںکہ اور کوئی کمرہ بہتر حالت میں نہیں ہے۔یہ اسکول بیت الخلاء، پنکھے اور پینے کے لئے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے''مکیش نے بتایا کہ انہوں نے اسکول کی بدحالی کے لئےہر ذمہ داران سے ملنے کی کوشش کی،لیکن انہیں کوئی تشفی بخش جواب نہیں ملا۔انہوں نے اسکول کی بدحالی کے بارے میں مزید بتایا کہ پینے کے صاف پانی اور پنکھے کی کمی تو ہے ہی ساتھ ہی اسکول میں چہاردیواری نہ ہونے کی وجہ سے خطرناک جانور اسکول میں داخل ہو جاتے ہیں اور بچوں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔جب پوچھا گیا کہ ان حالات میں وہ کیسے اسکول چلا پا رہے ہیں، تو مکیش نے کہا کہ ایک استاد ہونے کی وجہ سےاس کا کام ہے کہ وہ اپنے طالب علم کو کسی بھی حالات میں تعلیم دے۔     

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا