English   /   Kannada   /   Nawayathi

کنہیا کے خلاف جے این یو انتظامیہ کی کارروائی کو ہائی کورٹ نے ٹہرایا غلط

share with us

نئی دہلی:21؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ یونین کے سابق صدر کنیہا کمار کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ کی گئی کاروائی اور جرمانے کو دہلی ہائی کورٹ نے رد کر دیا۔کنیہا کمار کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ لگائے گئے جرمانے کو بھی دہلی ہائی کورٹ نے رد کر دیا۔دہلی ہائی کورٹ نے ہفتے کے روز مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے بازی کے سلسلے میں جے این یو انتظامیہ کی جانب سے کنیہا کمار پر جرمانہ عائد کیے جانے کے اپنے سابقہ حکم کو رد کر دیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ جے این یو انتظامیہ کا یہ حکم دلائل و شواہد کی روشنی میں کہیں بھی نہیں ٹک پا رہا ہے، جس پر یونیورسٹی کے وکیل نے دلیل دی کہ وہ اسے واپس لے رہے ہیں۔ہائی کورٹ نے یہ مسئلہ اپیلیٹ اتھارٹیز کو سونپتے ہوئے کہا کہ نئے سرے سے قانونی کاروائی کی جائے اور اس سے کورٹ کو آگاہ بھی کیا جائے۔ غور طلب ہے کہ 2016 میں جے این یو کیمپس میں ہونے والے ایک پروگرام میں مبینہ طور پر ملک مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔ جس کے بعد انتظامیہ نے کنیہا کمار سمیت کئی طلبہ کو مجرم ٹھہراتے ہوئے جرمانہ عائد کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا