English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کاروائی،6 دہشتگرد ہلاک بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد 

share with us

انقرہ ۔19جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم (پی کے کے ) کے مزید 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ جمعرات کو ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حملے شمالی عراق کے علاقے خاقورق اور ترک ضلع سیرت کے قصبے اروح پر کیے گئے ،جس میں (پی کے کے )کے 6 مسلح دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،کاروائی خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا