English   /   Kannada   /   Nawayathi

اقوام متحدہ کی غزہ کی صورتحال کے پیش نظر تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

share with us

نیویارک :19؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کے محاصرے میں سختی لانے کے بعد علاقے کی صورتحال نے انتہائی نازک صورتحال اختیار کر لی ہے۔گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ افسر جیمی میک گولڈ رک نے اپنے تحریری اعلامیہ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کے محاصرے میں سختی لانے کے بعد علاقے کی صورتحال نے انتہائی نازک صورتحال اختیار کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کی واحد تجارتی چوکی کریم ابو سلیم کو بند کیے جانے اورایندھن کی ترسیل روکنے جیسے اقدامات اندیشوں کا باعث ہیں،حفظان صحت کا شعبہ بھی ان پابندیوں سے بری طرح متاثر ہو گا۔اسرائیل کی غزہ کی پٹی سے سامان کی نقل و حمل پر پابندی جاری ہے تو اسرائیلی وزیر دفاع آویگدور لیبر مان نے آئندہ کے حکم تک غزہ کو ایندھن کی ترسیل کی اجازت نہ دینے کی فوج کو ہدایت کی تھی،یہ اقدام حماس کیخلاف تدابیر کے دائرہ کار میں اٹھایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا