English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس ایران کیخلاف امریکی دھمکیوں پر ڈٹ گیا

share with us

ماسکو کا تہران میں 50ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

تہران\برسلز :17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع) ایران کیخلاف امریکی دھمکیوں کے تناظر میں بڑی مغربی کمپنیاں ایران سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اور ایسے میں روس نے ایران کی تیل و گیس کی صنعت میں 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی توانائی کی بڑی کمپنیوں اور ایرانی وزارت تیل کے درمیان اربوں ڈالر مالیت کے معاہدوں پر بات چت جاری ہے،ماسکو اور تہران دوطرفہ اقتصادی تعاون بڑھا رہے ہیں اور روس،ایران میں توانائی کے شعبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔واضح رہے کہ ایران کے عالمی معاملات کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تھی،جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کیساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور دونوں رہنماؤں نے ایران کے عالمی ایٹمی معاہدے کی بھی توثیق کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا