English   /   Kannada   /   Nawayathi

رجب طیب ایردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ 

share with us

نیٹو اجلاس میں زیر بحث معاملات اور شامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا 

انقرہ :17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،جس میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے معاملات کے تعاقب کی اہمیت اور شام کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،جس میں نیٹو سربراہی اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات اور شامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدر اور ٹرمپ نے اس چیز پر زور دیا کہ منبج کے معاملے پر کسی مشترکہ روڈ میپ پر عمل درآمد شام میں حل کی تلاش میں تعاون کے حوالے سے اہم خدمات فراہم کرے گا۔دونوں رہنماوں دو طرفہ تعاون کو ہر شعبے میں فروغ دینے کے عزم کی بھی تائید کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا