English   /   Kannada   /   Nawayathi

چنئی میں 12 سالہ بچی سے 7 مہینے عصمت دری، 18 افراد گرفتار

share with us

ایانورم :17؍جولائی2018(فکروخبر/ذرائع)چنئی کے ایانورم علاقہ میں حیوانیت کا دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا ہے۔ یہاں کے ایک اپارٹمنٹ میں ایک نابالغ بچی کا 7 مہینے تک جنسی استحصال کیا گیا۔ اس گھناؤنے جرم کو انجام دینے والے 22 لوگ تھے جن میں اپارٹمنٹ میں تعینات سکیورٹی گارڈ، لفٹ آپریٹر اور پانی سپلائی کرنے والا شامل ہیں۔اپارٹمنٹ میں 7 مہینے لگاتار معصوم سے ریپ ہوتا رہا اور کسی کو اس کی خبر نہیں لگی۔ اطلاعات کے مطابق ملزمان نابالغ بچی کو نشہ کھلا کر بے ہوش کر دیا کرتے تھے اور پھر حیوانیت کو انجام دیتے تھے۔

آخر کار جب بچی نے ماں اور بہن کو آپ بیتی بتائی کو معاملہ کا انکشاف ہوا۔ بچی کی ماں نے خواتین کے پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے بعد اپارٹمنٹ میں کام کرنے والے 18 لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا