English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ہوجائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں

share with us

اتحاد ہمیشہ سے وقت کی اہم ترین ضرورت رہی ہے قرآن اور سنتوں میں جا بجا اس کی تعلیم وتلقین ہے۔ یہ نہ ہونے سے اکھڑ جانے اور کمزور ہوجانے کی بات کہی گئیں ہیں، اتحاد کمزوروں کو طاقت دیتا ہے انسانی حقوق کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ہمارے علمائے کرام دانشوران سماجی مصلح صحافی حضرات وغیرہ اتحاد پر بڑھ چڑھ کر باتین کرتے ہیں ، افسوسناک پہلو ہے کہ عمل اس قدر نہیں ان کے یہاں اکثر دینی ملی سماجی تقریبات مین اتحاد بین ا لمسلمین عنقا ہے۔ یہ شرمناک بات ہے کہیں کسی مسجد یا سماجی عمارت کی رسم سنگ بنیاد ہو یا کسی سماجی دینی کتاب کی رسم اجراء ، نکاح و رشتہ داری یا تجارت کی بات ہر جگہ ذات پات تعصب ، صوبہ پرستی ، علاقہ پرستی جیسی خرافات نظر آتی ہیں۔ اپنے مسلک صوبے علاقوں برادری کا غلبہ نظر آتا ہے۔ یہ سوہان روح ہے کہ ہماری قوم کے پڑھے لکھے سمجھ دار لوگوں کا حال ہے پھر عام لوگوں کو روشنی کہاں سے آئے گی جن پہ تکیہ ہے وہی پتے ہوا دینے لگے جیسی بات ہے۔ بجھ رہے ہیں چراغ دیروحرم۔ دل جلاو کہ روشنی کم ہے۔ آج ہم میں نا اتفاقی عروج پر ہے۔ مسلکوں کے نام پر دفنایا جا رہا ہے تدفین کے لئے دو گز زمین ملتی ہے ، مسلکون کے نام پر مساجد ہواکرتی ہیں اللہ کا گھر بھی مسلکوں کے نام پر! پیارے نبی ﷺ کے زمانے اور خلفائے راشد ین کے وقت کیا یہ سب تھا۔ جنازہ کی نماز یں مسلک کے نام پر ادا کی جا رہی ہیں۔حیوانیت شیطانییت سے پریشان انسان کو راہ حق کے لئے دامن اسلام میں پناہ ہے ہم ہیں کہ ہماری کھڑی کی گئیں دیواریں دین اسلام کے اطراف میں کھڑی ہیں کہ کوء اندر کیسے آئے اسلام اور صرف اسلام کہاں ،عملی سطح پر نظر نہیں آتا ہاں مگر وہ کتابوں میں محفوظ ہے! اٹھتے بیٹھتے زندگی کے ہر شعبہ میں اسلام نے راہ ہدایت دی ہیں۔ وہ ہماری عملی زندگی سے دور کیوں ؟جنہیں میر کارواں بننا تھا وہ پیچھے کیوں ہٹ گئے ؟قابل تعریف ہیں وہ جو اپنی عملی زندگی میں دین اسلام کو شریعت محمدی ﷺکو لگائے رکھے ہیں پرچم رسول کو جان کی بازی لگاتے ہوئے اپنے ہاتھوں میں تھامے ہیں ہم مسلمانوں سے پر خلوص دردمندانہ اپیل رکھتے ہیں کہ اپنی اپنی عملی زندگی کو دین اسلام پر چلائے نیز متحد رہیں ، ہم سب کو اس کی توفیق دے۔ ماضی میں تقسیم انتشار ہونے سے ہم کس قدر ہزیمت اٹھائے ہیں ، سقوط اسپین وغرناطہ ، بغداد وڈھاکہ ہمیں یاد نہیں !خدارا دین نئی تہذیب ، فیشن کے نام پر حقیقی تعلیم اسلامی کو اپنی زندگی میں غروب نہ کریں!
دشت تو دشت ہے دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بحر ظلمات میں دوڑا دئیے گھوڑے ہم نے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا