English   /   Kannada   /   Nawayathi

بابری،دادری،رانچی اورمودی جی

share with us

سلسلہ چلتارہا،ظلم و ستم کابازارگرم کیاجاتارہا،کبھی حق کی آواز دبانے کے لئے،کبھی ظلم کے خلاف بولنے کی وجہ سے،کبھی ہندوتو کوتھوپ کر،
کبھی رام مندر کو مسئلہ بناکر،کبھی دہشت گردی کو مسلمان بناکر اس ملک میں گجرات و آسام،کوسی کلاں ومظفرنگر کے روپ میں خون وکشت کی ہولی کھیلی جاتی رہی،حد تو جب ہوئی کہ اس زہرکا مسلمانوں کے علاوہ سیکولر نواز ہندو بھائی بھی شکار ہوگئے،سنگھ کی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے پاداش میں کبھی "ہیمنت کرکرے" کو موت کی نیند سلادیاگیاتو کبھی حق و سچ کی علمبرداری کے جرم میں کلبرگی اور پنسارے جیسے ملک و ملت کے تعمیری شراکت داروں کو جان سے ہاتھ دھوناپڑا،سنگھ کایہ زہر دھیرے دھیرے پورے ملک کو اپنی آگ میں لپیٹ رہاہے،ابھی دادری میں محض افواہ کی بنیاد پر اخلاق کودرندگی ووحشیانہ طریقہ پرماردیاگیاتھا،اسی کے بعد نعمان کو بھی گئوماتا کے نام پر بلی دےدی گئی، لیکن یہ دہشت گردی رکنے کانام نہیں لےرہی ہے،گزشتہ دو دنوں پہلے رانچی میں گھر سے مویشی لے کر نکلے دو مسلم نوجوانوں کو جس طرح سولی دےدی گئی، ممتاز اور مظلوم نامی ان مویشی تاجروں کو یہ پتابھی نہیں تھا کہ ان کا کاروبار ہی ان کے لئے مہلک و موت کافرشتہ ثابت ہوگا،
دادری سے بھی سنگین اور ملکی جمہوریت کے لئے ناسور اس واقعہ کے بعد جئے بھارت ماتا کے نابولنے والے کو دہشت گرد ملک غدار قرار دینے والوں کے سروں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے،بات بات پر مسلمانوں کو آتنک واد کہنے والے اس آتنکی و انسانیت سوز اجتماعی قتل پر چپی سادھ چکے ہیں،
اب دستک دیتے ہیں جمہوریت اور امن و آشتی کے خود ساختہ علمبردار وزیر اعظم مودی جی کے دربارمیں جنہوں نے اسلام کو دہشت گردی سے پاک کرنے اور مسلمانوں کو آتنک واد سے بری کرنے کا سرٹیفکیٹ دینے کا ٹھیکہ لےرکھاہے،مودی جی اسلام کو بانٹنے کے لئے صوفی کانفرنس کرواکر اس میں اسلام کو violence سے پاک کہاہے،بطور استدلال اللہ کے ننانوے ناموں میں سے پہلے اور دوسرے رحمن و رحیم کاذکر کیا،
مودی جی یہ بتائیں گے کیا ہندو مذھب کے دیوی دیوتاؤوں کے ناموں میں دہشت گردی اور فرقہ پرستی کے معنی ہیں؟یاہندوتو کے نام پر یاگئو ماتاکے نام پر پھیلائی جانے والی اس دہشت گردی کو آپ آتنک واد سمجھتے ہی نہیں؟یا پھر اخلاق وامتیاز کالہو خون نہیں پانی ہے؟؟ہر چیز کو ہندوتو سے جوڑ کر دیکھاجانا کیا ہندو مذھب کی تعلیم ہے؟؟
حالانکہ حقیقت حال تو اور ہی کچھ ہے،کیونکہ سارے مذاھب امن و آشتی کاپیغام دیتے ہیں،
ہزاروں وعدوں اورملک کی تعمیر کا جھانسہ دیکر آپ ۱۲۵ کروڑ ہندوستانیوں کو دھوکہ دےکر کرسی عظمی پر براجمان ہوئے اور سنگھیوں کو بےنیام کردیا،وہ جمہوریت کاجنازہ نکال رہے ہیں،مسلموں اور دلتوں کے لئے ملک کو تنگ کررہےہیں،آپ کےوزراءاور ممبران پارلمینٹ صرف انسانوں ہی نہیں مظلوم جانوروں تک کونہیں چھوڑ رہے ہیں،بےزبان گھوڑے کو اپنی ہوس ودرندگی کا شکار بنارہے ہیں،کھلم کھلا کروڑوں روپئے کی بولی لگاکر کسی کی زبان کاٹنے توکسی کی گردن اڑانے کی سپاری آپ کے بھکت دے رہے ہیں، آپ کےدست راست امت شاہ صوفیوں کامذاق اور ان پر کیچڑ اچھال رہےہیں،
ہندویواواہنی،ہندومہاسبھا،ہندو یواپریشد،اکھل بھارتی ودھیارتی پریشد،ساکشی مہاراج، سبرامنیم سوامی،سنگیت سوم،سادھوی پراچیا اور ناجانے کتنے ناموں اور جماعتوں کے ذریعہ آپ کے ناگپوری آقاملک کی اقلیتوں کی تعلیمی، اقتصادی و سماجی حالات بد سے بدتر کرکےانہیں گھٹنے پر لانے کی سازش ہی نہیں عملی جامہ پہنانے میں لگے ہیں،
آپ کےکرم فرماکارپوریٹ گھرانے ملک کو لوٹ رہے ہیں،وجئے مالیہ ملک کو کروڑوں کاچونہ لگاکر فرار ہوچکے ہیں،بھارت ماتا کی جئے اور اس طرح کےمختلف ایشوزکو منصوبہ بند طریقے سے لاکر آپ کےبھکت ملک کوعدم رواداری اور فرقہ پرستی کے گہرے کنویں میں دھکیل رہے ہیں،صوفی ازم کے نام پر آپ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں،ان سب کو کیاآپ دہشت گردی اور ملک کے لئے ناسور نہیں سمجھتے؟؟
ترقی کے اس دور میں عالمی طاقتیں ہندوستان کو اب بےوقوف اور دقیانوس سمجھ رہی ہیں،مختلف سروے رپورٹ اور انٹرنیشنل اخباروں نے بھی اپنی رپورٹ میں ہندوستان کو دنیا کا ایسا ملک قرار دیاہے جہاں سب سے زیادہ عدم رواداری اور فرقہ پرستی ہے،
مودی جی ملک کس راستہ پرجارہاہے؟
جمہوریت کےتحفظ کےلئےآپ کیاکررہے ہیں؟
اپنےوزراء اور ممبران پر آپ کیسے نکیل کسیں گے؟؟
سنگھ اورہندوتووادطاقتیں جس طرح سے بےمہار ہورہی ہیں اورملک کوفاشسزم میں جکڑنےکےلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہیں،
ایسےحالات میں آپ اور آپ کا عملہ کیا عملی اقدام کرےگا؟؟
لاءاینڈ آرڈرکاکوئی مطلب آپ کے یہاں ہے یانہیں؟؟
N.I.A.CBI.IB 
اور اس طرح کی سینکڑوں ایجینسیاں اسلام اور مسلمانوں کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے نام پرہزاروں مظلوموں کو پس زنداں ڈال دیتی ہیں!
پر کیاآپ ہندوتوکے نام پر پھیلائی جانے والی دہشت و آتنک پر قدغن لگانے کے لئے کوئی ایجینسی تشکیل دینگے؟؟؟ 
یاپھر دہشت گردی اورفسطائیت کے حمام میں آپ بھی ننگے ہیں؟؟اور یہ سب کچھ آپ کے اشاروں پر ہورہاہے؟اس کاجواب تو وقت دےگا،تاریخ آپ کو بھی نہیں بخشےگی،
اپنے صفحات میں آپ کو ایک خاموش ہٹلر کے روپ میں درج کرےگی.
لیکن آپ کو یہ یاد رکھناچاہئے کہ ہمارا بھارت امبیڈکرو آزادو نہروواشفاق ،بھگت و گاندھی کاجمہوریت نواز ہندوستان ہے،ہیڈگیواروساولکر،گوڈسے و بھاگوت کا"ہندوراشٹر"نہیں،
کثرت میں وحدت اور تکثیریت یہاں کامزاج وشعار ہے،لاکھوں کی قربانیاں اور ان کا انقلابی لہو یہاں کی مٹی میں شامل ہے،آپ اور آپ کے فسطائی آقاچاہےجتنابھی زورلگالیں.
شیخ الہند و گاندھی کے بھارت کو ان کے متوالے فاشسزم کی آگ سےبچالیں گے
پرآپ کا کیاہوگا؟؟آپ سوچئیے؟خوب سوچئیےاوراپنےبچنے کی راہ تلاش کرئیے،اپنی روش بدلئے جس جوش اور امید کے ساتھ ۱۲۵ کروڑ ہندوستانیوں نے آپ کو وزارت عظمی پربٹھایاتھا ان کی امیدوں پر کھرااترنے کی کوشش کرئیے،ملک کmaken India,clean indiaکے نعرے کی ضرورت نہیں بلکہ Digital INDIAبھی نہیں ایک امن پسند جمہوریت نواز ملک بن کر عالمی طاقتوں کی فہرست میں آنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے آپ کوبھارتی سنسکرتی یہاں کے جمہوری اقدار کے زہر ہلاہل بننے والی اورجمہوریت کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھوکھلا کردینے والی قوتوں کو پابند سلاسل کرکے ان کی جماعتوں پر سخت پابندی لگانی پڑےگی ورنہ یاد رکھئےاخلاق و نعمان،کلبرگی و پنسارےاور اب امتیاز کالہو فسطائیت نوازوں کوکبھی سکون کی نیند سونے نہیں دےگا اور اس آہ و لہو کی جھنکارسے شاید آپ بھی نابچ سکیں کیونکہ!!!!
جوچپ ر ہے گی زبان خنجر سے 
لہو پکارے گا آستیں کا.

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا