English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک پرچم لہرانے پر فلسطینی پر اسرائیلی فوج کی فائرن

share with us

غزہ:04؍جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز نے ترک پرچم لہرانے والے شخص پر فائرنگ کردی۔ذرائع کے مطابق غزہ پٹی میں احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک فلسطینی شخص نے ترک پرچم کو لہرایا جس پر اسرائیلی فورسز نے اس پر گولیاں چلادی۔ فلسطینی شخص زخمی ہونے کے باوجود ترک پرچم کو تھامے ہوئے تھا بعد ازاں اس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے پرچم لہرانے والے شخص کے پیروں میں گولی چلائی تھی، تاکہ وہ پرچم کو نہ تھام سکے۔ 

غزہ پٹی میں ملین مارچ احتجاجی مظاہرے کے دوران بہت سے نوجوانوں نے ترک پرچم اور ترک صدر رجب طیب اردغان کی تصویر تھامے ہوئے تھے، جو ترک صدر اور ترکی کے لیے ان کی حمایت اور محبت کو ظاہر کرتا ہے۔ غزہ پٹی میں احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں خواتین نے بھی حصہ لیا تھا، مظاہرے میں شرکت کے لیے خواتین بسوں سے آئی تھیں۔  رواں برس کے 30 مارچ سے شروع ہونے والے ملین مارچ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فورسز کی کھلے عام فائرنگ میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرے کے دوران اسرائیلی فورسز نے نہتے، معصوم فلسطینی نوجوانوں کو جان بوجھ کر گولیوں کا نشانہ بنایا۔ انہی احتجاجی مظاہرے کے دوران زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والی سفید کوٹ میں ملبوس نرس رزان النجار پر بھی اسرائیلی فورسز نے گولیاں چلاکر ہلاک کردیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا