English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین آپ اور جھڑپیں 24 طالبان اور 10فوجی ہلاک متعدد زخمی

share with us

کابل:04؍جولائی 2018(فکروخبر/ذرائع) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین آپ اور جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 24طالبان اور 10فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے مختلف اضلاع میں آپریشن کلین آپ کے دوران فضائی اور زمینی حملے کئے جسکے نتیجے میں 24 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اس موقع پر جھڑپوں میں دس فوجی بھی مارے گئے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانے بھی تباہ کئے گئے ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا