English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنگلورمیں گیارہ سال بعد بھی ’’کاذبہ‘‘ فرزانہ بیگم کا فتنہ جاری

share with us

مسلمانان شہر کا ایک بڑا مجمع بھی تھا۔ فرزانہ بیگم نے اعتراف کیا کہ وہ گمراہ کن عقیدے کو پھیلا رہی ہے۔ اس نے آئندہ سے ایسی کسی بھی قسم کی حرکتوں سے اجتناب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چونکہ فرزانہ بیگم غلط کلمہ یعنی کلمہ طیبہ اضافہ کے ساتھ پڑھتی ، پڑھاتی اور اس کے ذریعہ غلط عقائد پھیلا رہی تھی۔ لہٰذا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہوچکی تھی۔ اس کی یقین دہانی پر کہ وہ آئندہ گمراہ کن عقیدے سے اجتناب کرے گی، اور تائب ہونے پر اسے دوبارہ کلمہ پڑھایا گیا۔ اس کے شوہر کے ساتھ اس کے نکاح کی تجدید بھی کی گئی۔ علمائے کرام کی موجودگی میں تائب ہوکر غلط عقیدے کی تاریکی سے نکل کر دوبارہ دائرہ اسلام میں آنے کا فرزانہ بیگم نے جو وعدہ کیا تھا وہ جھوٹا ثابت ہوا۔ وقتی طور پر اپنی جان بچانے کیلئے فرزانہ بیگم نے توبہ کی تھی۔ ظاہر میں وہ تائب ہوکر حلقہ اسلام میں دوبارہ شامل ہوئی تھی لیکن خفیہ طور پر آج بھی فرزانہ بیگم اپنی پرانی روش اختیار کئے ہوئے ہے۔فرزانہ بیگم کی من گھڑت باتیں ایک غیرت مند مسلمان کو خون کھولا دیں گی۔ فرزانہ بیگم نے نبی اکرمؐ، بی بی فاطمہؓ اور حضرت علیؓ کی نسبت سے کئی من گھڑت اور جھوٹی باتیں کہی ہیں۔ احادیث کو توڑ مروڑ کر بیان کرتی ہے۔ جھوٹی احادیث بیان کرتی ہے۔ فرزانہ بیگم ایک ’’کاذبہ‘‘ ہے۔ نبی اکرمؐ کے بعد قیامت تک کئی کاذب ہوں گے، ان میں ایک فرزانہ بیگم بھی ہے۔ ایک حدیث نبیؐ کو اس نے کس طرح توڑ مروڑ کر بیان کیا ہے، اس کی مثال دیکھئے: فرمایا نبی اکرمؐ نے کہ ’’میں علم ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں‘‘ اس حدیث کا سہارا لیتے ہوئے فرزانہ بیگم کہتی ہے کہ ’’میرے (حضرت محمدؐ) اور علی کے درمیان ظاہر اور باطن کا تعلق ہے، حضرت علیؓ علم کا دروازہ ہونا ظاہر میں ہے جبکہ اس کا باطن روحی ماں ہے۔ روحی ماں کے ذریعہ ’’رہبری ماں‘‘ (فرزانہ بیگم) کو علم کا ظاہر بنایا گیا ہے۔ فرزانہ بیگم دعویٰ کرتی ہے کہ جو کوئی اسے سمجھے اور اس کا احترام کرے اس کی دنیا وآخرت سنور جائے گی۔ صحیح حدیث میں جھوٹی باتیں شامل کرکے بیان کرنے کے علاوہ فرزانہ بیگم من گھڑت اور جھوٹی حدیثیں بیان کرنے کا فتنہ بھی پھیلا رہی ہے۔ اپنی من گھڑت بکواس میں فرزانہ بیگم اپنے آپ کو بی بی فاطمہؓ کا ظاہر بتاتی ہے۔ کہتی ہے کہ بی بی فاطمہؓ اور فرزانہ ایک ہی سکے کے دوپہلو ہیں۔ ایک باطن اور ایک ظاہر۔ دعویٰ کرتی ہے کہ بی بی فاطمہؓ اور فرزانہ، ’’روحی ماں‘‘ اور ’’رہبری ماں‘‘ ہیں، ان دونوں بیٹیوں کیلئے نبی اکرمؐ نے بشارت عطا کردی ہے۔ مزید من گھڑت بکواس یہ ہے کہ روحی ماں کو آواز دینا، رہبری ماں کو آواز دینا ہے کیونکہ روحی ماں کی ظاہر رہبری ماں (فرزانہ بیگم) ہے اور پروردگار نے اسے اس کی بشارت دی ہے۔ فرزانہ بیگم کی من گھڑت باتوں اور جھوٹے دعوؤں میں ایک دعویٰ یہ بھی ہے کہ 1400 سال پہلے مولیٰ کریم نے جو شریعت دی اس شریعت کو فرزانہ بیگم (خود ساختہ رہبری ماں) نئی شریعت سے بدل دے گی۔ دعویٰ کرتی ہے کہ ہم دونوں (یہ ہم دونوں کون ہیں، فرزانہ بیگم کے بیان سے واضح نہیں ہوسکا) ایسی شریعت، ایسے اصول دیں گے کہ ساری انسانیت ان اصول پر رہ کر سکون پائے گی، اس دنیا میں ہی بہشت کا سرور پائے گی۔ فرزانہ بیگم ایسے جھوٹے دعوؤں اور باطل عقائد کے ذریعہ چند بھولے بھالے مسلمانو ں کو گمراہ کرچکی ہے اور کررہی ہے۔ سات برس قبل اٹھنے والا فتنہ خفیہ طور پر پنپ رہا ہے۔ فرزانہ بیگم مردوں کی امامت بھی کرتی ، کہتی ہے کہ ’’راہ نجات‘‘ اسی کے طریقے پر چلنا ہے باقی گمراہی ہے، تائب ہوکر بھی اس نے اپنے گمراہ کن خیالات اور حرکتوں کو نہیں چھوڑا ہے۔ بلکہ گیارہ برسوں سے خفیہ طور پر اپنی اول جھول بکواس کے ذریعہ کئی بھولے بھالے مسلمانوں کو گمراہ کرچکی ہے اور کررہی ہے۔ان حالات میں امت کے علماء کرام، ذمہ داران کی ذمہ داری ہے کہ عوام الناس کو اس فتنہ سے بچائیں اور جلد از جلد اس کا تدارک کریں۔(بشکریہ نشیمن و فکروخبربھٹکل )

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا