English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن ،الحدیدہ میں فوجی آپریشن، ذمار گورنری کے 145 حوثی باغی ہلاک

share with us

صنعا ء :03؍جوالائی 2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے مغربی ساحلی محاذ بالخصوص الحدیدہ شہر میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف سرکاری فوج کے آپریشن میں سیکڑوں باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ذمار گورنری سیتعلق رکھنے والے 145 جنگجو بھی مغربی ساحلی محاذ پرہلاک ہوئے جن کی لاشیں ذمار کیاسپتالوں کے سرد خانوں میں منتقل کی گئی ہیں۔یمن کی ’خبر‘ نیوز ایجنسی نے ایک ذمہ دار طبی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ الحدیدہ میں گذشتہ ہفتے لڑائی کے دوران مارے جانے والے 145 جنگجوؤں کی لاشیں اسپتالوں میں لائی گئی ہیں۔ یہ تمام جنگجو مغربی ساحلی محاذ پر حوثیوں کی طرف سے لڑتے ہوئے سرکاری فوج یا عرب اتحادی فوج کے حملوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جبل الشرق ڈاریکٹوریٹ کے علاقے المرون کے 48 افراد باغیوں کی صفوں میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ الحدا کے 20، عنس کے 18، عتمہ کے 17، المنار کے 15 ، جہران کے 7، ضوران کے 6، مغربی عنس کے 5، ذمار شہر کے4، وصاب العالی کے تین اور وصاب السافل کے دو جنگجو مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میفعہ عنس گورنری کے کسی شخص کی حوثی باغیوں کے ہمراہ لڑے ہوئے مارے جانے کی خبر سامنے نہیں آئی۔ ذمار میں حوثی ملیشیا کا ایک اہم قبائلی لیڈر محمد حسین المقدشی اپنے قبیلے کیلوگوں کو لڑائی کے میدان میں بھیجنے کے خلاف ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا