English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان :لاہور میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری، مختلف حادثات میں 6افراد جاں بحق،متعددزخمی ،ہسپتال منتقل بارش سے کئی نشیبی علاقے زیر آب

share with us

لاہور :03؍جوالائی 2018(فکروخبر/ذرائعپاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے والے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ہیں ،سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے کئی نشیبی علاقے زیر آب،سڑکیں اور انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کرنے لگے،ٹریفک کی روانی متاثر ،200سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے ،بجلی کا نظام متاثر ،شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج مک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث ریواز گارڈن میں بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ریواز گارڈن چوکی کے ڈرائیور امانت اور رضاکار شاہ زیب جاں بحق ہو گئے۔قرطبہ چوک پر موٹر سائیکل پر سوار اکبر نامی نوجوان بجلی کے تاروں سے چھو جانے جبکہ چائنا اسکیم میں بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔دوسری جانب گمٹی بازار میں ایک جوتوں بنانے کے کارخانے کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوئے۔بارش کے باعث مختلف واقعات میں زخمی ہونے والے 10 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔تیز بارش ہونے سے نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی، نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، بارش تھمنے کے بعد بھی پانی کی سطح میں کمی نہیں آ سکی۔لاہور میں اب تک 170 سے 177 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے، شہر میں جاری شدید بارشوں کے باعث سڑکیں اور انڈر پاس تالاب کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔ بارش کا پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہربنس پورہ، باغبان پورہ، گڑھی شاہو اور مغل پورہ سے ملحقہ علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔ ایم ڈی واسا زاہد عزیز کے مطابق واسا کا عملہ رات سے نکاسی آب میں مصروف ہے، بارش رکنے کے بعد دو سے تین گھنٹے شہر سے پانی نکالنے میں لگ سکتے ہیں۔ادھرلاہور میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے لیسکو کے ساڑھے تین سو فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کے باعث شہر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش رکنے کے بعد ہی بجلی کی فراہمی کا کام شروع ہوسکے گا۔ملک کے مختلف علاقوں حافظ آباد، شیخوپورہ، کلر کہار، پنڈ دادن خان میں بھی گرچ چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12گھنٹوں کے دوران مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔بارش کی وجہ سے شہر کے ڈیڑھ سو سے زائد بجلی کے فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کی وجہ سے لاہور کے کئی علاقے بجلی سے کئی گھنٹوں سے محروم ہیں۔لاہورکے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، شہرمیں 139، ایئرپورٹ پر 90 اورپنجاب یونیورسٹی پر 85ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش کا نیا اسپیل داخل ہوا ہے،جس کی وجہ سے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ دو روز تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، بارش سے شہر کے بیشتر علاقوں میں مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے جبکہ سڑکوں پر جمع پانی کو نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ادھر سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ہے، پنجاب کے کئی شہروں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد آج بھی کئی شہروں میں موسم جزوی ابرآلود ہے، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا